تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی سے جوڑنا بجائے خود دہشت گردی ہے ،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے برعکس کسی طور پر بھی طے نہیں کیا جاسکتا ۔سیالکوٹ اور لاہور کے دورہ کے بعد ملتان جانے سے قبل مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو حکمرانوں اور سیاستدانوں نے نقصان پہنچایا اور عالمی ایجنڈے کی روشنی میں کشمیریوں سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قراردینے سے تحریک کشمیر پر کوئی فرق نہیں آئے گا اور ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بن کے رہے گا ۔بعدازاں انہوں نے چیچہ وطنی کے احرارزونل آفس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور اجتماعی امور پرضروری مشاورت کی،اس موقع پر سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کی طرف دھکیلنے والے کرپٹ حکمران اور کرپٹ سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے اور اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنے کے لئے نت نئے ڈھونگ رچائے اور اپنے اقتدار کو طول دیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور طبقہ واریت کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائیں توہی نتائج اخذہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد کسی طور پر بھی فرقہ واریت کی ذیل میں نہیں آتی ،منصب رسالت وختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدتمام مکاتب فکر کے لئے مضبوط ترین قدر مشترک ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو دستور پاکستان کا پابند بنایا جائے اور قادیانی ریشہ دوانیوں کا سدباب کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.