تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مستحکم سیاسی نظام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے نوابزادہ نصراللہ خان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی: اسامہ عزیر

ساہیوال (پ ر) تحریک آزادی پاکستان کے عظیم رہنما، مجلس احرار کے سابق سیکرٹری جنرل اور جمہوری پارٹی کے سربراہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کا 17واں یوم وفات منایا گیا۔ نوابزادہ نصراللہ کی یاد میں ساہیوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام ساہیوال کے کنوینر حافظ اسامہ عزیر نے کہا کہ آج کے قومی و سیاسی حالات میں حکومتی ارکان اور حزب اختلاف کے رہنماوں کو نوابزادہ نصراللہ خان کی پالیسیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی اور نظریات پر ساری زندگی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان کی سیاسی نظام اور جمہوری سسٹم کے لئے کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.