تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سیاسی قیادت کا یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا ناگزیر ہے: مولانا محمد اکمل

مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ناظم اعلی مولانا عبدالقیوم، مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مفتی محمد قاسم احرار، قاری عبدالناصر صدیقی، سعید احمد انصاری، حافظ شاکر خان خاکوانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں اور مسلمانوں کے حق میں کبھی آواز نہیں اٹھائے گی، یہ اسلام دشمن ادارہ ہے، جس پر یہود و نصاری کا کنٹرول ہے، بڑی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا بے حسی کی بد ترین مثال ہے، امریکہ اسلحہ بیچنے کیلئے انڈیا پاکستان میں جنگ کروانا چاہتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے نام پر منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے،کشمیر کی آزادی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔عدنان ملک، عثمان یوسف، عدنان معاویہ، فرحان حقانی نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے جس انداز میں پیش کیا گیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، اگر پاکستانی اور مسلم حکمران اس سے قبل مسئلہ کشمیر پر کوئی کردار ادا کرتے تو آج مظلوم کشمیری ہندوستان کے ظلم و ستم سے آزادی حاصل کر چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، انکی آزادی اور حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور وہاں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کرنا چاہتا ہے مگر پاکستانی قوم جاگ رہی ہے اس کو ایسا کرنے سے روکنے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج، حکومت اور عوام آخری حد تک جائیں گے۔ محمد مہربان، محمد بلال، قاری محمد ابوبکر اور حافظ محمد طیب رشید نے ترکی کے مرد آہن رجب طیب اردوان، ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی بے حد تعریف کرتے ھوئے کہا کہ ان مسلم رہنماؤں کا پاکستان کے ساتھ مل کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو عام کرنے اور مغرب کو جواب دینے کیلئے مشترکہ طور پر انگریزی ٹی وی چینل کے قیام کا اعلان کرنا خوش آئند ہے، مجلس احرار اسلام ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کے اس مشترکہ اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.