محب وطن سیاسی قیادت ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے: سید محمد کفیل بخاری
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ اسلام اور وطن کی محبت سے سرشار سیاسی قیادت ہی ملک کو پھنسے بھنور سے نکال سکتی ہے اعلیٰ عدلیہ کا کردار پہلے سے زیادہ شفاف ہوتا نظرآرہا ہے لیکن یہ سب کچھ میرٹ پر ہوتو غیر جانبداری اور زیادہ یقینی ہوسکتی ہے.مجلس احراراسلام سنٹرل پنجاب اوراپر پنجاب کی علاقائی تنظیموں کے ذمہ داراں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد کوسرکاری یا غیر سرکاری شخصیات سبوتاژ نہیں کرسکتیںیہ منصب رسالت کی پرامن جدوجہد ہے اس کو سبوتاژ کرنے والے خود سبوتاژ ہوتے نظر آرہے ہیں ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرارکی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منائیں اور تحریک کشمیر کو قادیانیوں سمیت جن جن عناصر نے نقصان پہنچایا ان کو ازسر نو ریکارڈ کا حصہ بنائیں ۔