تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار اسلام ساہیوال ڈویژن کی جدید رُکنیت ومعاونت سازی کا عمل جاری

مجلس احرار اسلام ساہیوال ڈویژن کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈویژنل مقامات پر مجلس احرار اسلام کی جدید رُکنیت ومعاونت سازی کا عمل جاری کیا جائے گا ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات قاضی عبدالقدیر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں حکیم حافظ محمد قاسم ،حافظ محمد سلیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی جس میں طے پایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں احرار کی رُکنیت ومعاونت سازی کاعمل تیز کیا جائے گا اور عوام الناس کو عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت وضرورت سے اَگاہ کیا جائے گا،اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی ممبر شپ کے لیے مختلف یونٹس کو فارم رُکنیت ومعاونت فراہم کردئیے گئے ہیں اور شہروں کے علاوہ چکوک اور دیہات میں بھی شاخیں قائم کی جائیں گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.