تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر میں بھر پورشرکت کرے گی۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچے اور احرار کے مرکزی دفتر میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر سے ملاقات کی۔اور اپنی جماعت کی شاخوں اور کار کنوں کو ھدایت کی ہے کہ وہ پُر امن ریلیوں میں شرکت کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ استصواب رائے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر تکمیل پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں کسی صورت میں رائے گاں نہیں جائیں گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی کشمیر کاز پر قوم کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے اور عالمی کفریہ ایجنڈے کی تابعداری کی جارہی ہے۔حکمران قوم کے جذبات کا احترام کریں اور شہداء کشمیر کی قربانیوں کا سودا کرنے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.