تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

متاثرین سیلاب کے گھر بار اور کاشت کی ہوئی تمام فصلیں دریا میں بہہ گئی ہیں: محمد قاسم چیمہ

 لاہور (پ ر) احرار فاؤنڈیشن اور شعبہ خدمت خلق مجلس احرار اسلام پاکستان کا 8رکنی قافلہ سوات کے دور دراز علاقوں کا امدادی دورہ کر کے گزشتہ روز واپس پہنچ گیا ہے۔ جس میں مولانا محمد منظوراحمد، مولانا محمد متین ضیاء،محمد قاسم چیمہ، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا محمد وقاص حیدر،قاری محمدغلام مصطفی، میاں احمدشفیق اور محمد ریحان ارشدشامل تھے اور اس قافلہ نے پاتراک، تھل اور اتروڑکے دشوار دگزار علاقوں میں ریلیف کا کام کیا اور خیمے لگائے، ماسٹر محمد احمد اور مفتی عبدالکبیر اس قافلے کے رہبر تھے۔ محمد قاسم چیمہ نے مرکزی دفتر احرار لاہور میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہاں کے حالات قیامت کامنظر پیش کررہے ہیں۔ متاثرین کے گھر بار اور کاشت کی ہوئی تمام کی تمام فصلیں دریا میں بہہ گئی ہیں ابھی وہاں پر امدادی سامان کی بے حد ضرورت ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ کے علاوہ حافظ محمد ندیم نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی احرار ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ احرار ٹیم مصیبت زدہ لوگوں کی مشکل کی اس گھڑی میں جو خدمت کی ہے اللہ تعالیٰ اس کی جزا اپنی شایان شان عطاء کرے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب بٹ، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری محمد صفوان یوسف، مولانا محمد وقاص حیدر اور دیگر رہنماؤں نے چیچہ وطنی کے عالم دین مولانا مطیع الرحمن اور مولانا محمد سفیان معاویہ کی مجلس احرار اسلام پاکستان میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ علماء کرام معاشرے کا بہترین طبقہ ہوتے ہیں ان کی احرار میں شمولیت ہمارے لیے سعادت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.