تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قیام پاکستان کے وقت کشمیر قادیانیوں کی وجہ سے ہندوستان کا حصہ بنا: ڈاکٹر شاہد کاشمیری

لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ایوان احرار لاہور میں حاجی ایوب بٹ کی زیر صدارت کشمیر ڈے کے حوالے سے یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،حاجی محمد لطیف، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، قاری عبدالعزیز یوسف اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت و خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد شاہد محمود کاشمیری نے اپنے خطا ب میں کہاکہ پاکستان بنتے وقت مسئلہ کشمیر کے کیس کو خراب کیا گیا اور قادیانیوں نے باؤنڈری کمیشن کے ذریعے سازشی کردار ادا کیا یوں ضلع گرداس پور کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں رکھنے کی دارخواست دے دی جس سے پاکستان کے لیے کشمیر جانے کا راستہ بند ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیر کاز پر قوم کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے اور عالمی کفریہ ایجنڈے کی تابعداری کی جارہی ہے۔قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی استعماری قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں کے ایجنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہیں،کشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے مخصوص طبقے کو ملک و قوم پر مسلط کر کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حکومتی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتوں کومل کرکشمیر کی آزادی کے لیے کام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی خوشحالی اورامن حکومت الہٰیہ کے نظام کے نفاذمیں ہی مضمرہے۔مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف نے تقریب کو دعایہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.