تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرآن پاک کے نظام کو دنیا میں نافذ کرنے کی جدوجہد کی جائے. پروفیسر خالد شبیر احمد

مجلس احرارا سلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد نے کہاہے کہ قرآن پاک پڑھنے کے تین ادب اور تین تقاضے ہیں،قرآن کو پڑھا جائے ،اس کو سمجھاجائے اور اس کا ادب کیا جائے اور تیسرا تقاضا یہ ہے کہ قرآن پاک کے نظام کو دنیا میں نافذ کرنے کی جدوجہد کی جائے ،وہ دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے مسجد ختم نبوت رحمن سٹی اور مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی کا دورہ بھی کیا اور تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔انہوں نے جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے موجودہ ملکی صورتحال اور اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیااور کارکنوں سے خطاب کیا انہوں نے روانگی سے قبل کہاکہ چیچہ وطنی کے مراکز ہماری جماعت کے مثالی مراکز ہیں اور ان کی کارکردگی کا سہرا کارکنوں کے سر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عبداللطیف خالد چیمہ کی نظامت میں جماعت رو بہ ترقی ہے اور تحفظ ختم نبوت کا محاذ انہوں نے سر گرم رکھا ہوا ہے ،اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے۔علاوہ ازیں انہوں نے استاد اکرام الحق سرشار کی صدارت میں منعقد ہ ایک شعری نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.