تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرآن پاک غلامی کی زنجیروں کوتوڑ کر آزادی کا درس دینے والی انقلابی کتاب ہے. محمد قاسم چیمہ

تحریک طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر محمد قاسم چیمہ نے وزارت تعلیم کی جانب سے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا قرآن پاک ہمارے تمام مسائل کا حل تجویز کرتا ہے اوریہ غلامی کی زنجیروں کوتوڑ کر آزادی کا درس دینے والی انقلابی کتاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں قرآن کریم کو شامل کرنے سے طلبہ وطالبات کودین کاعلم اور اسلام کو بطور’’نظام‘‘سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاق کی تجاویز کا جلد از جلد جائزہ لے کر قرآن پاک کی تعلیم کو تعلیمی اداروں میں یقینی بنائیں۔انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سطح نصاب تعلیم میں عقیدہ ختم نبوت کا باب بھی شامل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.