تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے: قاری محمد قاسم

 لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام لاہورکے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے دفتر احرار لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چاہے لاکھ کوشش کرلے لیکن قادیانیوں کی غیرمسلم اقلیت والی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کروا سکتی کیوں کہ اس کے پیچھے ہزاروں مجاہدین ختم نبوت کی قربانیاں پنہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ5ستمبر کو دفتر احرار لاہور میں ہونے والی”تحفظ ختم نبوت کانفرنس“کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے مختلف یونٹس میں اجلاس ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مرکزی اجلاس بھی دفتر احرار لاہور میں بلایا جائے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ مختلف دینی مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماء اور قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.