تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری صاحب کا ایک روزہ دورہ وہاڑی

رپورٹ: مولانا محمد طیب رشید

مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ، قائد احرار نواسہ امیر شریعت مولانا سید محمد کفیل بخاری دامت برکاتہم نے 28 مارچ 2022ء بروز سوموار ضلع وہاڑی میں ایک روزہ جماعتی دورہ کیا ۔ اس ایک روزہ جماعتی دورے میں حضرت قائد احرار نے مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب فرمایا۔
بعد نماز عصر جامع مسجد بستی رحیم جموں کرم پور روڈ وہاڑی میں حضرت شاہ صاحب نے خطاب فرمایا۔
خطاب میں حضرت شاہ جی نے فرمایا کہ دین اسلام ایک مکمل و اکمل دین ہے ، اب نہ کوئی نئی چیز دین بنا کے اس میں داخل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی چیز اس سے نکالی جا سکتی ہے ، بس اب ہمیں مل کر دین کی محنت کرنی چاہیے ، جب ہم مل کر کوئی کام کرتے ہیں تو اس کی ایک کشش اور برکت ہوتی ہے۔ مزید فرمایا کہ دین کے اعمال بڑی طاقت رکھتے ہیں۔ ہمیں اس کا احساس نہیں اور دین اسلام کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کا کوئی بھی عمل بند نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ عطاء فرمایا تاکہ ہماری غفلت دور ہو اور ہمارے اندر نیک اعمال کو باقاعدگی سے کرنے کا شوق پیدا ہو۔ جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اصل خیر امت تھی ۔ کفار و مشرکین صحابہ کرام کو دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ ہم میں سے نہیں ہیں بلکہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیر و کار ہیں۔ قبل از مغرب حضرت شاہ جی نے اختتامی دعاء فرمائی اور کرم پور کے لیے روانہ ہوگئے ۔ حضرت شاہ صاحب نے نماز مغرب جامع مسجد بلال پرانا لڈن روڈ کرم پور شہر میں ادا فرمائی۔ ادائیگی نماز کے بعد حضرت شاہ جی نے عوامی اجتماع سے خطاب فرمایا جس میں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اپنی صحیح ترتیب کے ساتھ جمع ہے اور یہ اعجاز قرآن ہے کہ کفار نے بہت کوشش کی کہ قرآن پاک کے مقابلے میں کلام بنایا جائے اور یہ کہ انہوں نے قرآن کے مقابلے میں کلام بنائے بھی مگر ان کو پڑھنے والا آج دنیا میں ایک بندہ بھی نہیں ہے۔ جبکہ قرآن پاک کو پڑھنے والے کروڑوں لوگ دنیا میں موجود ہیں۔ حضرت شاہ جی نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دین نازل کرنے کے بع ہدایت کا راستہ بھی دکھاتا ہے ، ایسا نہیں ہے کہ دین تو نازل کردیا اور راستہ نہیں دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ دین کی دعوت دینے والے افراد اللہ کے چنے ہوئے اور برگزیدہ لوگ ہیں اور ایسے افراد ہر دور میں موجود رہے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو دین کا داعی و عامل بنائے ۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ جس رخ سے دیکھ لیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسین ہیں ۔ آخر میں حضرت شاہ جی نے دعا کروائی اور مجلس احرار اسلام کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی۔ مجلس احرار اسلام کے قدیم بزرگ کارکن جناب ماسٹر محمد عمر دین صاحب کی دعوت پر ان کے گھر پر تکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔ ضیافت کے بعد حضرت شاہ جی ملتان کیلئے روانہ ہوئے ۔ ان اجتماعات میں عوام الناس کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ راقم الحروف بھی الحمد للہ جلہ جیم میلسی سے شریک ہوا۔

قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری صاحب کا ایک روزہ دورہ وہاڑی پر خیالات

  1. محمد اسعد نذیر الہ آبادی... میلسی says:

    اللہ تعالیٰ آپ حضرات کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.