تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فتنہ قادیانیت اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)تراویح رمضان المبارک کے ماتھے کا جھومر ہے قرآن کا نزول رمضان میں ہوا اس مناسبت سے قرآن کی تلاوت سب سے زیادہ اس ماہ مقدس میں کی جاتی ہے ،یہ دوسرا عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے رمضان میں مغفرت سے محروم رہنے والا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بد دعاکا مستحق ہے دوسرے عشرے میں استغفار کی کثرت سے رحمتیں آبشار کی طرح گرتی ہیں توبہ استغفار سے دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمد لطیف ،قاری محمد قاسم اور ڈاکٹر ضیاء الحق قمرنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ امت مسلمہ پر فرض ہے ،تحفظ ختم نبوت کاکام جنت میں جانے کا شارٹ کٹ راستہ ہے ،فتنہ قادیانیت اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ،نسلِ نو کو اس فتنہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا بے حد ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کومساویانہ حقوق حاصل ہیں ،قادیانی ملک کے آئین کو نہ کر باغی بن رہے ہیں حکومت ان کو آئین کا پابند بنائے انہوں نے کہا کہ قادیانی قیادت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی سرپرستی کرتی آرہی ہے مجلس احراراسلام کے ان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور چناب نگر میں حکومتی رٹ قائم کی جائے۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ قادیانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.