تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

علماءکرام اور خطباءعظام جمعة المبارک میں دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت کو موضوع بنائیں :قائداحرار سید عطاءالمہیمن بخاری

 لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں،علماء کرام اور خطباء عظام سے پر زوراپیل کی ہے کہ آج 6۔ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7۔ ستمبر کی مناسبت  سے عقیدہئ ختم نبوت کواپنے خطبات جمعۃ المبارک کا موضوع بنائیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،تنظیم اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ عاکف سعید،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانازاہدالراشدی، جمعیت علماء اسلام س کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹرفریداحمد پراچہ، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیرمولانامحمد الیاس چنیوٹی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما رانا محمد شفیق خاں پسروری،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاری محمد زوار بہادر، سردار محمد خان لغاری اوردیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں دینی رہنماؤں،علماء کرام اورخطباء عظام سے پرزوراپیل کی ہے کہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے آج کے خطبات جمعۃ المبارک کو دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت کے نام سے موسوم کریں۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ 7۔ ستمبرکونہ صرف ملک بھرمیں بلکہ پوری دنیامیں 1974ء کی پارلیمنٹ کی آئینی قرارداداقلیت کے حوالے سے یوم ختم نبوت پہلے سے زیادہ جوش وخروش سے منایاجائیگا،اورمختلف اجتماعات میں تحریک ختم نبوت او رتاریخ ختم نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق 7۔ ستمبر ہفتہ کو عبداللطیف خالدچیمہ بعدنماز فجر دفتر احرار چیچہ وطنی،10بجے صبح جامع مسجد صدیقیہ کمالیہ،12 بجے دوپہرمرکزی جامع مسجد ٹوبہ ٹیک سنگھ،بعد نماز ظہرجامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں شرکت وخطاب کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔اس کانفرنس میں احراررہنماؤں کے علاوہ مختلف جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.