تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے احرار کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت مخالف حکومت کے اقدامات سے پوری دنیا میں موجود مسلمان مشتعل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت کو مسئلے کی اہمیت سے کوئی غرض نہیں صرف اپنے ووٹ بینک کا فکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کردے اور ناموس رسالتؐ کے مجرموں کونوازنا بندکرے۔ اللہ اور رسول ؐ سے معافی مانگیں اور قوم سے معذرت کرلیں تو شاید مسلم لیگ پر آئی نحوست ٹل جائے ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احراراسلام آئین کی اسلامی دفعات ، ملک کے اسلامی تشخص اور قیام امن کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔تمام سیاسی و دینی جماعتوں سے رابطے تیز کئے جائیں گے ۔پارلیمنٹ کے ارکان کو عقیدۂ ختم نبوت پر دینی لٹریچر فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ منافق اپنی سازشیں بند کریں ،مرزائی اسلام قبول کرکے ہمارے بھائی بن جائیں یا آئین میں طے شدہ اپنی حیثیت تسلیم کرلیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.