تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ھو سکتا: مولانا محمد اکمل

 عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس و کسوٹی ھے جس پر ہمارا غیر متزلزل یقین ھے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ھو سکتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی بھی طرح رسول یا نبی مبعوث نہیں ھو سکتا، ایسا دعوی کرنے والا ہر شخص کذاب، زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے مجلس احرار اسلام یونٹ جامع مسجد نورالاسلام کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان زندگی کے تمام مراحل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ سمجھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ھوئی شریعت اور سیرت طیبہ کی روشنی میں عمل پیرا ھو کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ھے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے اور بار الیکشن میں شریک ہونے والے امید وار کے لیے ختم نبوت حلف نامہ کی قرارداد منظور کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ قادیانی تمام اداروں میں مسلسل اپنا اثر رسوخ بڑھا رہے ہیں جو کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں. حکومت کو آئین میں موجود اسلامی دفعات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور قادیانیوں کو انکی آئنی حیثیت کا پابند بنانا چاہیے.ماہانہ اجلاس میں حافظ محمد عاصم، بشیر احمد، اسماعیل بھٹی، محمد مہربان، عثمان یوسف، سلیما یمنی، محمد طلحہ، محمد ابوبکر سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان احرار نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.