تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

طیب اردگان کا دورہ پاکستان اہم، سودی نظام کا خاتمہ معاشی استحکام کےلئے ناگزیر ہے: میاں محمد اویس

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ اسلام اللہ پاک کا پسندیدہ دین ہے اسلام کی حقانیت عالم کفر پر واضح ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کو سیدنا صدیق اکبرؓسے ورثہ میں ملاہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا مسلمان کے لیے بہت بڑی سعادت مندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پربننے والی ریاست میں اسلامی نظام معیشت رائج کرکے اور سودی نظام معیشت سے چھٹکارا حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام میں ویلنٹائن ڈے جیسے حیاء سوز ایام منانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس قسم کے رسم ورواج ہمارے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم کرنے کی عالم کفر کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے طیب اردگان کے دورے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ دورہ ملک کی معیشت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔مجلس احراراسلام لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم نے بتایا ہے کہ15مارچ کو منعقد ہونے والی عظیم الشان سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں 16فروری اتوارکو بعدنمازمغرب ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہورمیں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیاگیاہے جس میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس امت مسلمہ کی وحدت کا مظہر ثابت ہوگی اور اس کے اثرات ان شاء اللہ پوری دنیا پر مرتب ہوں گے اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کر ام وخطباء عظام 1953ء کے دس ہزار شہداء ختم نبوت کو اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے اور ختم نبوت کی اہمیت وفضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیاجائے گا جبکہ 5مارچ جمعرات بعد نماز عشاء دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں ایک مشاعرہ ہوگا جس میں مختلف شعراء کرام شہد اء ختم نبوت کے حضور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.