تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

طبقاتی کشمکش کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر لال خان کی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا: محمد قاسم چیمہ

لاہور(پ ر)تحریک طلباء اسلام پاکستان کے کنونیر محمد قاسم چیمہ نے ممتاز دانشور،ترقی پسندرہنما ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر لال خان نے ہمیشہ سرمایہ پرستانہ نظام کیخلاف آواز بلندکی اور زندگی کی آخری گھڑی تک وہ انقلابی سوچ کے فروغ اور محنت کشوں،مزدورں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے حصول کے لیے سرگرم عمل رہے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم صحیح معنوں میں پاکستان کے مزدور اور غریب عوام کی آواز تھے۔انہوں نے کہاکہ طبقاتی کشمکش کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر لال خان کی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر لال خان کی وفات سے پیداہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔احرار سٹوڈنٹس فیڈریشن اورتحریک طلباء اسلام کے رہنماؤں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پشماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.