تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہدائے ختم نبوت کی اصل منزل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ تھا جس کے لیے دینی جماعتیں اور محب وطن حلقے سرگرم عمل ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی تمام جماعتوں نے یوم ختم نبوت کے سلسلہ میں پر جوش کردار ادا کیا ہے اورپورے ملک کی فضاء ختم نبوت کے ترانوں سے گونج اٹھی ہے۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے ترجمان نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کیا اورشکریہ اد اکیا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز مسجد و مدرسہ حسینہ تعلیم القرآن رشیدہ آباد فیصل آباد میں قاری محمد زکریا صدیقی کی زیر صدارت عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے ختم نبوت کی اصل منزل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ تھا جس کے لیے دینی جماعتیں اور محب وطن حلقے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت کے لیے جد جہد ہمارے ایمان و عقیدے کی عکاسی کرتی ہے،اس جد جہد کو کسی صورت سپوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھٹو مرحوم نے کہا تھا کہ میں گناہگارانسان ہوں اگر میری بخشش ہوئی تو صرف اس ایک وجہ سے ہوگی کہ میں نے اسمبلی کے فلور پر جناب بنی کریمﷺ کی ختم نبوت کے منکرین کو غیر مسلم اقلیت قرار دیاہے“عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تحریک تحفظ ختم نبوت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے اورآخر کار اللہ کا نظام اللہ کی زمین پر قائم ہو کر رہے گا۔اس موقع پر اشرف علی احرار، رانا قمرالاسلام اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے تحریک ختم نبوت کے کارکن حافظ محمد نعیم (فیصل آباد) کے انتقال پر ان کے بیٹے محمد مغیرہ اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے چنیوٹ میں انٹرنیشنل مومنٹ کے رہنماء محمد حنیف مغل کے والد گرامی کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اس کے علاوہ انہوں نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اور جماعتی اور تنظیمی امور پر صلاح مشورے کیے اس موقع پر مولانا محمد مغیرہ، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.