تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہداء ختم نبوت کے مقدس مشن کوجاری رکھیں گے: سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر)تحریک تحفظ ختم نبوت مارچ 1953ءکے دس ہزار شہداءکی یاد میںقائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری کی صدارت میںمرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاﺅن لاہورمیںمنعقدہ سالانہ ”شہداءختم نبوت کانفرنس“کے مقررین نے کہاہے کہ تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ءکے شہداءنے اپنی جانوںکانذرانہ دے کر مملکت خداداد پاکستان کو قادیانی ارتدادی سٹیٹ بننے سے محفوظ رکھااوریوںقادیانی وطن عزیزکے اقتدارپر قابض نہ ہوسکے اور ان کو منہ کی کھاناپڑی۔قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری نے اپنے صدارتی خطاب میںکہاکہ مجلس احراراسلام شہدائ53ءکے خون کی وارث جماعت ہے اور شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے ،انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو دین دشمنی اور قادیانیت نوازی کی وجہ سے ہاتھ دھونے پڑے اور نااہلی کاسامناکرناپڑا،ہم حکمرانوںاور تمام سیاستدانو ں سے کہتے ہیںکہ وہ اسلام اور وطن کی محبت سے لبریزہوجائیںاور محض حصول اقتدار کی جنگ کوترک کردیں ۔پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانازاہد الراشدی نے کہاکہ قادیانیوںنے آج تک دستور پاکستان کے فیصلوںکوتسلیم نہیںکیا قادیانی پوری دنیا میںاسلام اور پاکستان کے خلاف لابنگ کررہے ہیںاورریاستی ادار ے قادیانیوں کوپنپنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ قادیانیوں کے لیے دو ہی راستے ہیں،وہ مسلمان ہوجائیںیاپھر اسلام میںنقب لگانابند کردیںاور اپنی آئینی حیثیت کوتسلیم کریں۔کانفرنس سے قاری محمد یوسف احرار ،علامہ محمد ممتاز اعوان ،قاری محمد قاسم بلوچ ،پیرولی اللہ شاہ بخاری ،قاری عتیق الرحمن ،قاری فداءالرحمن ،علامہ یونس ریحان نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کی قراردادوں ِمیںمطالبہ کیاگیا کہ قادیانیوںکوان کی آئینی حیثیت کے دائرے میںلایاجائے ۔قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر اسلام آباد قا ئد اعظم یونیورسٹی کے سنٹر فار فزکس کومنسوب کرنے کااعلان واپس لیاجائے ۔ربوہ کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوںکونہ دیئے جائیں ۔چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلمان ہونے کی شرط شامل کی جائے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میںمرتد کی شرعی سزا نافذکی جائے ۔سول اور فوج کے اہم عہدوںسے قادیانیوں کوہٹایا جائے ۔کانفرنس کے مقررین اور شرکاءنے پرجوش اندازمیںاس عزم کااظہار کیا کہ وہ 9مارچ جمعة المبارک کوبعد نمازمغرب ایوان اقبال لاہور میںہونے والی امیر شریعت کانفرنس میںبھرپور اندازمیںشرکت کریںگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.