تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شامی افواج کی غوطہ میں بمباری پرمسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی تشویشناک ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی : مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سرپرست مولانا سید محمد انور شاہ بخاری ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ڈویژنل امیر قاری منظورا حمد طاہر ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ساہیوال کے امیر مولانا کلیم اللہ رشیدی ، جامعہ رشیدیہ کے ناظم قاری سعیدابن شہید،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری بشیر احمد رحیمی ،قاری عتیق الرحمن رحیمی ،مولانا پیر جی عبدالباسط،مولانا منظور احمد ،مفتی ذیشان آفتاب ،عبدالمنان معاویہ اور دیگر دینی رہنماؤں، علماء کرام اور خطباء عظام نے ساہیوال ڈویژن میں اپنے اپنے خطبات جمعتہ المبارک اور بیانات میں شام میں ہونے والے انسانیت سوز ظلم کو تاریخ کی بد ترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور عالمی طاقتوں کے کردار کو انتہائی مایوس کن قرار دیا اور کہاکہ اقتدار ، طاقت اور دولت کے نشے میں مظلوم مسلمانوں کو گاجر ،مولی کی طرح کاٹا جا رہاہے ،دینی رہنماؤں اور علماء کرام نے یہ اعلان بھی کیا کہ 9 ۔ مارچ جمعتہ المبارک کو بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں ، 10 ۔ مارچ کو بادشاہی مسجد لاہور اور 11 ۔ مارچ کو پھر ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی کانفرنسوں میں پورے دینی و تحریکی جذبے کے ساتھ شرکت کی جائے گی ،علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا مفتی مظہر شاہ السعدی نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب اللہ چیمہ کی رہائش گاہ پر جماعتی امور پر صلاح مشورے کیے ، مفتی مظہر شاہ السعدی نے اس موقع پر مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کو 9 ۔مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے نیک خواہشات اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے حالات میں مجلس احرارا سلام کی جدوجہد سے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار کی خوشبو آ رہی ہے ،دریں اثناء مجلس احباب چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی کی زیر صدارت دفتر احرارچیچہ وطنی میں منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے امید وار حق نواز خان درانی ،محمد صفدر چودھری ، چودھری محمد اشرف ،قاری محمد قاسم ،بھائی محمد رشید چیمہ ،تنویر احمد ، قاضی عبدالقدیر اور کئی دیگر احباب نے شرکت کی ، اس اجلاس میں بھی شامی مسلمانوں کی قتل و غارت گری اور بالا دست قوتوں کی خاموشی کو شدید ہدف تنقید بنایا گیا ،جبکہ پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں کی بے حسی کو بھی قابل مذمت قرار دیا گیا ، اس اجلاس میں بھی 9-10-11 کو لاہور میں ہونے والی کانفرنسوں کو کامیباب کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ 9 ۔ مارچ کو بعد نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی سے قافلہ لاہور روانہ ہو گا ،مزید برآں ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر( فاروق احمد حاں ایڈووکیٹ نے مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس امر پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا کہ مجلس احرارا سلام پھر سے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے اتحاد امت کے کردار کو اجاگر کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ امیر شریعت کانفرنس فرقہ واریت اور طبقہ واریت کے خاتمے کا پیغام دے گی، جو کہ احرار کا طأہ امتیاز ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.