تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید کفیل بخاری کے دورہ رحیم یار خان کو حتمی شکل دے دی گئی، 29 دسمبر کو یوم تاسیس احرار بھرپور انداز میں منایا جائے گا: حافظ اشرف کمبوہ

رحیم یار خان(پ ر) مجلس احرار رحیم یار خان کا اہم اجلاس جماعت کے ضلعی امیر حافظ اشرف کمبوہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، لیاقت پور، بستی ٹب چوہان اور بستی مولویان کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں مجلس احرار رحیم یار خان کے ضلعی امیر اشرف کمبوہ نے تنظیمی امور کا جائزہ لیا اور مجلس احرار کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری کے دورہ رحیم یار خان کے حوالے سے عہدیداران اور کارکنان کا آگاہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سید محمد کفیل بخاری رواں ماہ 25 تا 29 دسمبر رحیم یار خان کا تنظیمی دورہ کریں گے، جہاں وہ جماعت کے زیراہتمام مختلف اجتماعات میں شرکت و خطاب کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف کمبوہ کا کہنا تھا کہ 29 دسمبر 2020ء کو مجلس احرار کا یوم تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.