تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سرمایہ دارطبقے نے پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کیا, ملکی ترقی کا دارومدار طبقاتی تفریق کے خاتمے اور مساوات کے نظام پر ہے. سید کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارطبقے نے پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کیا اور ملکی وسائل کو چند خاندانوں تک محدود رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار طبقاتی تفریق کے خاتمے اور مساوات کے نظام پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سلام غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزادی کا درس دینے والا انقلابی دین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت اسلام کے خلاف عالمی سامراج کی سازش ہے ۔کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ پاکستان میں امن وسلامتی کی ضمانت ہے۔ وہ گذشتہ روز سیالکوٹ اورڈسکہ کی جماعت کے انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتوں کو اتفاق و یکجہتی کے ساتھ سیاسی محاظ کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی مجلس احرار کا نصب العین ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور حکومت الٰہیہ کے قیام کی جدوجہدکو جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.