تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید عطاء المومن بخاری رحمۃا للہ علیہ جرأت واستقامت کا استعارہ تھے: سید کفیل بخاری

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے دار بنی ہاشم میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید عطاء المومن بخاری رحمۃا للہ علیہ جرأت واستقامت کی مثال اور اتحاد امت کے داعی تھے۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دفاع صحابہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے زبردست جدوجہد کی۔ قید وبند کی صعوبتیں بھی انہیں ان کے مشن سے نے ہٹا سکیں۔ انہوں نے پورے وقار اور خلوص کے ساتھ جدوجہد کی۔ اتحاد امت اور نفاذ اسلام کی پر امن جدوجہد ان کا مشن تھا۔ مجلس احرار اسلام ان کے مشن کو جاری رکھے گی اور جدوجہد کی آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء المؤمن بخاری رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم مفکر، عالم دین اور قومی رہنما تھے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوگا۔ وہ اپنی مثال آپ ایک عہد اور تاریخ تھے۔ ان کی جدوجہد کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.