تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رجب المرجب کے کونڈے ایک غیر شرعی امر ہے 22 رجب حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وصال ہے: مولا نا تنویر الحسن نقوی

 لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے رہنماؤں، علماء کرام اور مبلغین نے کہا ہے کہ خلافت راشدہ اور خلافت صحابہ کرامؓ کا دور ائیڈیل کا دورتھا اس دور کے طرز حکومت کو اپنائے بغیر انسانیت فلاح نہیں پا سکتی۔ مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک اور اپنے اپنے بیانات میں مختلف حضرات اور شخصیات نے کہا کہ خلیفہ ششم برحق سیدنا حضرت امیر معاویہؓ نے سیاست و سیادت اور حکمرانی میں جو مقام پیدا کیا وہ جناب نبی کریمﷺ کی دعاؤں کا نتیجہ ہی تھا اور سیدنا امیر امعاویہؓ کو خلافت کا ملنا بھی جناب نبی کریمﷺ کی خصوصی دعائے مبارک کاہی ثمرہ تھا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمحمدعمر فاروق احرار نے کہا کہ 22رجب المرجب کو یوم معاویہؓ ملک بھر میں منایا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار نے کہا کہ 22رجب المرجب کے کونڈے ایک غیر شرعی امر ہے اس دن حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وصال ہے اور مسلمانوں کو یوم وصال معاویہؓ کے موقع پر ایسی خرافات سے بچنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4مارچ کو ملک بھر میں یوم شہدائے ختم 1953ء منایا جائے گا اور مارچ کا پورا مہینہ ملک بھر میں کانفرنسز کا انعقادکیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.