تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رانا ثناء اللہ کو صوبائی وزارت کے عہدہ سے فوری طور پر برطرف کیا جائے: قاری محمد یوسف احرار

لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرار نے کہاہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے اور وہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ایسے شخص کو صوبائی وزیر قانون رہنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ہم رانا ثناء اللہ کی جانب سے مرزائیوں کو مسلمانوں سے تشبیہ دینے پر ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ کو صوبائی وزارت کے عہدہ سے فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ان کے بیان کی مکمل تحقیقات کروائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آقا حضرت محمد مصطفیؐ کی ناموس پر اپنی جانوں کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ملک دشمن عناصر اسے مزید غیر مستحکم کرنے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ان حالات میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے اس طرح کے بیان مسلمانوں کو مشتعل کرسکتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر رانا ثناء اللہ کو برطرف کرکے مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.