تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

راجہ ظفرالحق انکوائری رپورٹ منظرعام پرنہ لاکر حکومت قادیانیوں کوخوش کرنا چاہتی ہے: قائداحرارسید عطاءالمہیمن بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ آ ج جمعۃ المبارک کے موقع پر قانون توہین رسالت کے خلاف ہونے والی تازہ ترین کوششوں کو ہدف تنقید بنائیں اور حکمرانوں پر واضح کردیں کہ کمزور سے کمزور مسلمان بھی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے مسا ئل پر کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ حلف نامے والے مسئلہ پر راجہ محمد ظفرالحق انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانے کا مقصد صرف اور صرف دین دشمنوں اور قادیانیوں کو بچانا ہے اور یہ طرز عمل نہ ملک وملت کے حق میں ہے اور نہ اسے قوم قبول کرے گی ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے پر امن جدوجہدکی حامل اس مسئلے میں برصغیر میں سب سے قدیم جماعت مجلس احراراسلام ہے جو تحریک ختم نبوت کو کسی طور پر سبوتاژنہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اسلام دشمنی اور قادیانیت نوازی کی سزا بھگت رہی ہے اس سے سیاسی جماعتوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے اور یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ جس نے بھی قادیانیوں کو اپنے قریب کیا قادیانیوں نے اس کو ضرور ڈسا ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغین ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ اور مولانا عتیق الرحمن علوی نے گزشتہ روز متعدد مدارس اور مساجد کا دورہ کیا اور 9۔مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں علماء کرام ،خطباء عظام کے علاوہ دیگرشخصیات کو شرکت کی دعوت دی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مبلغین احراروختم نبوت امیر شریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت لے کر جہاں جہاں پہنچتے ہیں ان مساجد ومدارس اور دینی اداروں میں ان کا پرجوش خیر مقدم کیا جاتاہے اور دینی کارکن سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے عجیب کیفیت محسوس کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.