تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں جو لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم ومیڈیکل اور رہائش فراہم کررہی ہیں: قاری محمد قاسم بلوچ

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام لاہور و مدرسہ معمورہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں۔ جو لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم ومیڈیکل اور رہائش فراہم کررہی ہیں اور تعلیم و تربیت کا نظام بھی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں رنگ و نسل اور علاقائی تعصب سے بالا تر ہو کر طلبہ پیار و محبت اور ایثار کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں کبھی لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں بنا یہ سب مدارس کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دنیا کے لیے نمونہ ہیں اور لوگوں کو ان کی قدر کرنی چاہیے اور ہر لحاظ سے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیوں کہ دینی مدارس میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ اورانہوں نے آج ہونے والے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام دینی مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ و مساجد کے ائمہ کو بھر پور شرکت کرنی چاہیے تا کہ دنیا کو مثبت پیغام دیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.