تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دین کی سربلندی کی جدوجہد ہماری رگوں شامل ہیں: سید عطاءالمہیمن بخاری

چیچہ وطنی( ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ ملکی مفادات سے غداری کرنے والے سیاستدان قومی مجرم ہیں ، اسمبلیوں نے ان کو تحفظ فراہم کررکھا ہے ،دین کی سربلندی کی جدوجہد ہماری رگوں میں شامل ہے ،وہ ملتان سے لاہور جاتے ہوئے احرار کے زونل آفس جامع مسجد چیچہ وطنی میں احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات وضروری مشاورت کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ،دونوں رہنماؤں نے 9 ۔مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ’’امیرشریعت کانفرنس‘‘ کی بابت تفصیلی مشاورت کی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اب تک ہونے والی پیش رفت اوردینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کی تفصیل پیش کی ،امیر مرکزیہ نے کانفرنس کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا،اور کہا کہ امیر شریعت اور اکابر احرار کے جذب�ۂ حریت کو نسلِ نو تک منتقل کرنا ہماری موروثی وتحریکی ذمہ داری ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر بتایا کہ 9 ۔ مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ میں قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،خواجہ عزیز احمد ،مفتی محمد حسن ،مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی ،مولانا فضل الرحیم ،مولانا مجاہد الحسینی ،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری ،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مولانا شاہ محمد اویس نورانی ،مولانا زاہد الراشدی ،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،جناب مہتاب احمد عباسی ،جناب قمر الزمان کائرہ ،جناب چودھری پرویز الہٰی ، جناب حافظ میاں محمد نعمان ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،ڈاکٹرمولانا عتیق الرحمن ،جناب حافظ عاکف سعید ،علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا زاہد محمود قاسمی ،جناب پروفیسر خالد شبیر احمد ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،علامہ زبیر احمد ظہیر،مولانا عبدالرؤف مکی وکئی دیگر شخصیات شرکت وخطاب کریں گی ،انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے انتظامات بالکل آخری مرحلہ میں داخل ہوچکے ہیں ،علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ آج پیر کو لاہور روانہ ہو جائیں گے ،جبکہ ضلع ساہیوال سے قافلے 9 ۔مارچ کو روانہ ہوں گے ،جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی سے قافلہ 9 ۔مارچ کو بعد نمازِ جمعۃ المبارک لاہور روانہ ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.