تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دین اسلام نے معاشرت، اقتصادیات اور سیاست سمیت ہر حوالے سے مکمل رہنمائی کی ہے. سید عطاء المنان بخاری

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام کے رہنما سید عطاء المنان بخاری نے مرکز احرار دارِ بنی ہاشم میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام نے فردِ واحد سے لے کر پورے معاشرے کی اصلاح کے لیے رہنمائی دی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں پر ابتداءً ایمان کی محنت کی اور پھر طاغوت کے نظام کے خلاف جدوجہد کے لیے تیار کیا جس کے نتیجہ میں اسلام بطور دین دنیا پر غالب آیا۔ دین اسلام نے معاشرت، اقتصادیات اور سیاست سمیت ہر حوالے سے مکمل رہنمائی کی ہے اور اسلام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انھوں نے کہا اسلام نے تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں کیا کہ اپنی شناخت اور پہچان کو ہی چھوڑ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، پیس، برداشت، عدم تشدد اور روشن خیالی جیسے نعرے لگا کر دنیا کے مسلمانوں کو بے ضمیر بنانے کی عالمی سازش وکوشش کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں انسانیت کا درس دینے والے، مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے نام پر موجود نام نہاد تنظیمیں، میڈیا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بنائے جانے والے ملک میں اسلام کی تبلیغ پر تو قدغنیں لگائی جارہی ہیں لیکن عیسائیت کا پرچار کیا جارہا ہے اور کرسمس کو قومی سطح پر منایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منبرو محراب دین کی تبلیغ کے مؤثر ذرائع ہیں اور مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔ میڈیا پر بیٹھے ہوئے اینکر پرسنز اور نام نہاد دانشوردین کی غلط تشریحات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.