تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں کوٹ لکھپت خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کا خصوصی اہتما م کیا گیا ،شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر میاں محمد اویس نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہمیں اپنے ملک پر جان نثار کرنے والوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی وبقاء کی جنگ لڑتے رہیں گے ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ایک وقت آئے گا کہ پاکستان امن کاگہوارہ بن جائیگا،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے ہم اپنے ملک کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آخر میں قاری محمد یوسف احرارنے شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.