تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت الٰہیہ کا قیام ہماری منزل ہے اور عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا طرۂ امتیاز۔عبد اللطیف خالد چیمہ

ملتان: مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت دارِ بنی ہاشم ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسائل اورہماری مشکلات کا واحد حل وحیِ الٰہی اور آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ سود اور سودی معیشت نے معاشی و سیاسی پالیسیوں کو بری طرح تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو قائد پاکستان محمد علی جناح کے وژن کی بجائے عالمی واستعماری ایجنڈے پر چلایا جارہا ہے اور اَپَر لیول کی کرپشن نے دنیا میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ جس سے ہم آئی ایم ایف او رورلڈ بینک جیسے اداروں کے عملاً غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ بعد ازاں کارکنانِ احرار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ حکومت الٰہیہ کا قیام ہماری منزل ہے اور عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ؍ ربیع الاول کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ احرار تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آج (5؍ دسمبر) لاہور میں ہوگا۔ علاوہ ازیں ختم نبوت کانفرنس کے لیے ملتان سمیت ملک بھر میں مہم شروع کردی گئی ہے۔
عبد اللطیف خالد چیمہ نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے کارکنوں سے کہا کہ وہ عقیدۂ ختم نبوت کے لیے پر امن جدوجہد کو آئینی دائرے میں منظم کریں۔ احرار کارکنوں کے اجلاس میں چناب نگر سے نفرت آمیز قادیانی لٹریچر ضبط کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے قابلِ اعتراض قادیانی لٹریچر ضبط ہونا چاہیے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ربیع الاول میں ملک بھر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات ہوں گے جب کہ ملتان میں یکم تا 10 ربیع الاول عشرۂ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا جائے گا۔ اجلاس سے سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل، سعید احمد ، یعقوب خان خواجکزئی، شیخ حسین اخترلدھیانوی، جناب عبد الناصر ، لقمان منشاد، فرحا ن حقانی، محمد معاویہ، محمد مہربان اور دیگر نے خطاب کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.