تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جب تک انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل پیرا رہیں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ سیاسی افراتفری موجودہ نظام ریاست و سیاست کا حصہ ہے جب تک انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل پیرا رہیں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ مسائل کا اصل حل اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ کرنے میں ہی مضمر ہے۔ لاہور سے چیچہ وطنی جاتے ہوئے ساہیوال میں انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے رہنماء قاری منظور احمد طاہر کی طرف ظہرانہ کی تقریب اور ساہیوال کے عہدایدارن سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض یہ کہنا کہ ”جو قبلہ کی طرف رخ کر کے عبادت کرے وہ مسلمان ہے“ یہ بات درست نہیں انہوں نے اس پر کہا کہ قادیانی اور کئی گروہ اس طرح کا عمل کرتے ہیں، محض اس عمل سے وہ مسلمان نہیں کہلا سکتے اور یہ صریحاً دھوکہ دہی ہے اور مسلمان نہ دھوکہ کھاتا ہے اور دھوکہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون اور ریاست کو نہ ماننے والے اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں اور اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا خود ساختہ الہامی عقیدہ ہے، قادیانیوں اور مرتدین کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے غدار ہیں۔ انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ کے رہنماء قاری منظور احمد طاہر نے کہا کہ ہم تحریک انسداد سود کے مطالبات کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ حافظ محمد اسامہ عزیر نے اور ماسٹر محمود احمد نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال سود کی حرمت کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کو تیز تر کرہی ہے جب کہ عبداللطیف خالد چیمہ نے ضلعی جماعت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صرف کریں اور 29دسمبر کو یوم تاسیس احرار کو منظم کرنے لیے کوشاں ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.