تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحفظ ختم نبوت کانفرنس12ربیع الاول کو ہوگی

لاہور: مجلس احرار اسلام لاہور کے عہدیداروں کااجلاس مرکز احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں میاں محمد اویس کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں مولانا قاری محمد یوسف احرار ،حاجی عبداللطیف ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری محمد قاسم ،مرزا عاطف بیگ ،ثاقب افتخار،کلیم خان،محمد عارف ،حافظ محمد عباس و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما میاں محمد اویس نے بتایا کہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کو چناب نگر میں قائد احرار ابنِ امیر شریعت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہو گی۔جس میں حسب سابق ہزاروں فرزندانِ اسلام شرکت کریں گے اور تمام مکاتب فکر کے علماء دین و مذہبی رہنما خطاب اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دیں گے ۔ اس تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.