تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بھارت میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت، سانحہ ہندومسلم فساد کو ابھارنے کے مترادف ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے بھارت میں ہونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کو ہندو مسلم فسادات کو ابھارنے کے مترادف قرار دیاہے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس اور دیگر قائدین احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن کریم ہماری ریڈ لائن ہی نہیں بلکہ ڈیڈ لائن بھی ہے انڈیا میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے در اصل اپنی ناکامی کا غصہ ظاہر کرتے ہیں، قرآن کریم دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے اور امت مسلمہ کو اسی سے تقویت ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔ تمام قائدین احرار نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیان بازی سے آگے نکل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.