تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے عہد یداران اور وکلاء بیرسٹر نسیم باجوہ سے وضاحت طلب کریں. قاضی عبدالقدیر

چیچہ وطنی کے دینی وسیاسی اور سماجی وشہری حلقوں نے اس امر پر تشویش واضطراب کا اظہار کیا ہے کہ بیر سٹر نسیم احمد باجوہ نامی ایک شخص جس پر مبینہ طور پر قادیانی ہونے اور ارتدادی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دیرینہ الزام ہے ،وہ 26 ۔ مارچ ، ہفتہ کو چیچہ وطنی بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرنے والا ہے ،مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے سیکرٹری اطلاعات قاضی عبدالقدیر نے کہاہے کہ ہم بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے عہد یداران اور وکلاء سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نسیم احمد باجوہ جو اپنے آپ کو پاکستانی نژاد برطانوی ظاہر کرتا ہے سے پہلے اُس کے عقیدے کی وضاحت طلب کریں کہ وہ مرزا غلام احمد قادیانی کو قرآن وسنت ،اجماع اُمت اور آئین پاکستان کو روشنی میں دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہے یا نہیں؟ بتایا گیا ہے کہ مشکوک عقیدے کا حامل نسیم احمد باجوہ امیگریشن اور سماجی خدمات کی آڑ میں پاکستان آکر خلاف آئین سرگرمیاں کرتاہے ،جس پر مبینہ طور پر قادیانی ہونے کا پرانا الزام چلا رآرھاہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.