تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انسداد سود کی تحریک میں ہم ہمیشہ کی طرح صف اول میں موجود ہیں: حاجی ایوب بٹ

 لاہور(پ ر) مجلس احرا ر اسلام لاہورکی قیادت نے سود کے متعلق سرکاری اعلان کو اسلامی نظام معیشت کی طرف پہلا قدم قرار دیا ہے۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب بٹ اور سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انسداد سود کی تحریک میں ہم ہمیشہ کی طرح صف اول میں موجود ہیں حکومت آگے بڑھ کر اس تحریک کو عملی جامہ پہنائے اور قوم کی سودی و یہودی معیشت سے جان چھڑانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سود ایک ایسی لعنت ہے جس سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں غریب  غریب تر ہو جاتا ہے اور کبھی بھی اوپر نہیں آپاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت سے جان چھڑانے کے لیے عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے کے باوجود اداروں کی طرف سے کوئی مثبت کاروائی سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی اس پر کوئی سنجیدگی سے حکومتی پالیسی سامنے آرہی ہے، سود کے متعلق حکومت کی طرف سے فیصلہ کن اعلان ہو چکا اب فی الفور اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ ہماری معیشت یہود کے اس مکروہ کھیل سے نکل سکے اور اسلامی معیشت کو عوام الناس میں رائج کروایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.