تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکی و استعماری پالیسیوں کو پوری دنیا پر مسلط کرنے کی وجہ سے بد امنی کاراج قائم ہوا ہے, عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ،ایسا کرنے اور کروانے والے دنیا میں امن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،لاہور کے تین روذہ دورے کے اختتام پر چیچہ وطنی روانگی سے قبل دفتر مرکزیہ احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی و استعماری پالیسیوں کو پوری دنیا پر مسلط کرنے کی وجہ سے بد امنی کاراج قائم ہوا ہے ،مسلم حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں خود طے کرنی چایئے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ مرضی کا منظر بنوا کر مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت و خوف پھیلا کر دہشت گردی ختم نہین ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ قادیانی لابی عالمی دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے اور پسِ منظر میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر مؤثر کروا کر پاکستان کو ناکام ریاست ڈیکلئر کروانے کے لئے بعض قوتیں سر گرمِ عمل ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا داعی دین ہے، اگر دنیا امن چاہیتی ہے تو امن صرف آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال کے اصل ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا ضروری ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.