تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

الیکشن بل میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل ہونا مسلمانوں کی فتح ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ انتخابی بل 2017 ء میں کی گئی ترمیم واپس لینا اور ختم نبوت کا حلف نامہ ہو بہو شامل کرنا مسلمانوں اور دینی قوتوں کی فتح ہے،بروقت نشاندہی میں شیخ رشید احمد نمبر لے گئے ہیں،پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ کہنا کہ ’’ ختم نبوت حلف نامے پر جس نے غلطی کی اسے نکال باہر کیا جائے‘‘کی ہم مکمل تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ غلطی نہیں ہوئی بلکہ واردات تھی ،جو موقع پر پکڑی گئی ،انہوں نے کہاکہ 7/B اور 7/C کو بھی اُسی طرح اِسی حلف نامے میں بحال کیا جائے جس طرح حلف نامہ بحال کیا گیا ہے تاکہ کوئی چوردروازہ کھلا نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی لابی نے 1978 ء میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اے زیڈ فاروقی نے بعینہ ہی اسی قسم کی ترمیم لانے کی کوشش کی تھی جسے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا مفتی محمود نے موقع پر ہی ناکام بنا دیا تھا ،انہوں نے کہاکہ امریکی و بیرونی دباؤ پر جو کچھ ہو رہاہے اس کو روکنا ملکی سلامتی کا بنیادی تقاضا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.