تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن شاہ بخاری نور ﷲ مرقدہ

ابوسفیان تائبؔ
پیرجیؒ کا سانحۂ ارتحال ہوگیا
حادثۂ جانکاہ پُر ملال ہوگیا
چل دیا فرزند رابع امیر شریعتؒ کا آج
جگر بھی چھلنی ہوا دل پائمال ہوگیا
سب جہاں ڈوبا ہے غم کے بحر میں احرار کا
سن کے رحلت کی خبر ہر کوئی نڈھال ہوگیا
اک مقدس ماں نے جب سادات کے گھرمیں جنا
منتقل اس میں بخاریؒ کا جلال ہوگیا(۱)
پروانۂ ختم نبوت عطاء المہیمنؒ شاہ تھا
قربان ناموس رسالت پر بال بال ہوگیا
زندگی کو تج دیا ختم نبوت کے لیے
دوجہاں میں پیرجیؒ تو لازوال ہوگیا
معرکۂ آخری ایمبولنس سے بھی سر کیا
ریزہ ریزہ قادیاں کا جال ہوگیا
دین حق کی سربلندی کے لیے پھرتا رہا
داعیٔ ختمِ نبوت کا وصال ہوگیا
کیسی سج دھج سے جنازہ دیکھا اس کا خلق نے
دیکھ کر ہر ایک عدو خود ہی بدحال ہوگیا
نور سے چہرۂ سید اس قدر روشن ہوا
جنت کے نور سے جو باجمال ہوگیا
پیرجیؒ کو بھول سکتا ہے بھلا تائب ؔ کبھی
رب سے پیرجیؒ کا تعلق بے مثال ہوگیا
(۱) امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ صاحب بخاری نوراﷲ مرقدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.