تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پنجاب یونیورسٹی کا افسوس ناک واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے: چودھری ثاقب افتخار

لاہور (پ ر ) تحریک طلباء اسلام لاہور کے صدر چوہدری ثاقب افتخار، قاضی حارث علی ، حافظ عثمان نے مشترکہ بیان میں پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہاکہ لڑائی کا یہ واقعہ یونیورسٹی انتطامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔چوہدر ی ثاقب افتخار نے کہاکہ حکومت پنجاب اس واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دے. انہوں نے کہا کہ یورنیورسٹی انتظامیہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستانی طلباء و طالبات کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.