کینیڈا:سیّدناعیسیٰ کی گستاخی پر قادیانی‘عیسائی تنازع میں شدت
(کینیڈا،4 دسمبر)قادیانیوں نے کینیڈا میں ایک پروگرام منعقد کیا ۔جس میں کہاگیا کہ سیدناعیسیٰ کی قبر انڈیا میں ہے اور سیدناعیسیٰ کی گستاخی پر مبنی دستاویزی فلم اور کتابوں کی نمائش کی گئی۔ جس کی وجہ سے کرسچین کمیونٹی کی جانب سے قادیانیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیااورکینیڈین کرسچن ایسوسی ایشن نے قادیانیوں کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ جس میں تمام سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں نے بھر پور شرکت کی۔پاکستانی مسیحیوں کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اقدام کے خلاف ہوں گے۔ جس میں یسوع مسیح کی شان میں گستاخی ہو گی۔
http://www.christiantimes.pk/urdu/christians-in-pakistan/2016/12/04/993/
ڈگری: نوجوان نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا
ڈگری (نامہ نگار،20؍دسمبر) جھڈو کی عابد کالونی کے قادیانی منیر احمد کے بیٹے لقمان ثانی نے انجمن غلامان مصطفیٰ کے مرکز میں پیر محمد ایوب جان فاروقی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرکے قادیانیت سے تائب ہونے کا اعلان کیاہے ۔28 سالہ نو مسلم لقمان ثانی پاکستان آرمی کا جوان ہے ۔جہاں اپنے ساتھی جوانوں کے اخلاق و کردار سے متاثر ہوکر اس نے اسلام میں دلچسپی لینا شروع کی اور خانقاہ گلزار خلیل میں پہنچ کر مشرف بہ اسلام ہوگیا۔
http://search.jang.com.pk/print/234632-todays-print
رانانصیراحمد ایڈووکیٹ نے قادیانیت ترک کرنے کا اعلان کردیا
(پسرور،سیالکوٹ،24؍دسمبر) سینئر قانون دان اور امیدوار برائے صدر بار ایسوسی ایشن پسرور رانا نصیر احمد ایڈووکیٹ آف کلاسوالا نے قادیانیت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نصیر احمد ایڈووکیٹ نے کہ کہ وہ حلف دیتے ہیں کہ وہ حضرت محمد ﷺ کے بعد کسی کو نبی ،پیغمبر ،یا رسول نہیں مانتے ۔انہوں نے مرزاقادیانی کی تعلیمات کو بے بنیاد اورجھوٹا قراردیا اورجب کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے ایمان کی توثیق کی تو بار روم میں وکلا نے انہیں گلے لگا کر مبارک دی ۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن نوازش علی بسرا ایڈووکیٹ نے مٹھائی منگوا کر بار روم میں تقسیم کی۔رانا نصیر احمد نے بتایا کہ ان کی بیوی اور بچے بھی اب الحمداﷲ مسلمان اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔ (اعجاز احمد کھوکھر بیورو چیف پنجاب ٹی وی پسرور)