تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

امریکہ:قادیانی جماعت میں پھوٹ،مشنری انچارج برطرف
(میری لینڈ،امریکہ11؍اپریل) باوثوق اطلاع کے مطابق نسیم مہدی مشنری انچارج جماعت احمدیہ امریکہ کو اُن کی جماعتی خدمات سے برطرف کردیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جماعت احمدیہ کی تبلیغی میٹنگ میں مربیان و مبلغین کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیاتھا۔ جس کے جواب میں نسیم مہدی انچارج مشنری اور ظہیرباجوہ جنرل سیکرٹری کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ جب میٹنگ کی رپورٹ جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور کے پاس گئی تومرزا مسرور غصہ سے آگ بگولہ ہو گئے اورانہوں نے اُسی وقت نسیم مہدی کو فون پر احکامات جاری کئے کہ ’’تمہارے پاس دو چوائس ہیں :پاکستان جاکر دفتر وکالت التبشیر میں رپورٹ کرو، یا مستعفی ہو جاؤ۔‘‘ اطلاعات کے مطابق نسیم مہدی نے فارغ ہونے کو ترجیح دی اور کل اپنے فیصلے سے مسرور کو مطلع کردیا۔(رپورٹ:اے کے شیخ،کینیڈا)
لندن:پیدائشی قادیانی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا
(لندن،13؍مئی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مقیم ایک پاکستانی پیدائشی قادیانی نوجوان بلال احمد ولدمحمدیوسف نے ساؤتھ لندن کے علاقے کرائیڈن کی جامع مسجد میں جمعۃ المبارک کے بھرپور اجتماع میں برطانیہ کے ممتاز عالم دین مفتی محمد یوسف ڈنکا کے ہاتھ پر قادیانیت سے تائب ہونے اور قادیانیت کے عقائد سے کھلم کھلا برأت کا اعلان کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔نومسلم بلال احمد کو اسلام قبول کرنے پر ختم نبوت اکیڈمی لندن کے سربراہ مولانا عبدالرحمن باوااورمولانا سہیل باواسمیت تمام مسلم تنظیموں کے رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی ہے۔(احرارنیوز)
پاکستانی قادیانی عورت کوبھارتی شہریت مل گئی
(گورداسپور،انڈیا16مئی ) پاکستانی قادیانی خاتون کو 13 سال بعد بھارتی شہریت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ طاہرہ کو گزشتہ روز بھارتی شہریت کا سرٹیفیکٹ سے دے دیاگیا۔بھارتی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پردیپ سبھروال نے گزشتہ شام طاہرہ حضور کو بھارتی شہریت کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ طاہرہ کی شادی 2003ء میں گورداسپور کے علاقہ قادیان کے رہائشی مقبول احمد سے ہوئی۔ 33 سالہ طاہرہ حضور کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے ۔ جس نے 2011ء میں بھارت میں مشروط سات سال قیام کے بعد بھارتی شہریت کی درخواست دی، یہاں تک کہ پنجاب حکومت نے بھی طاہرہ کے کیس کے لیے امور خارجہ کی وزارت سے رابطہ کیاتھا، لیکن طاہرہ کو بھارتی شہریت ملی اور نہ ہی اسے پاکستان کا عارضی ویزا دیا گیا۔ طاہرہ نے بتایا کہ بھارتی شہریت نہ ہونے پر گزشتہ 13 سال سے مجھے قادیان سے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ طاہرہ کا کہنا تھا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ کہیں بھی کسی بھی وقت سفر بلا روک ٹوک سفر کر سکتے ہیں۔ بھارتی شہریت ملنے پر طاہرہ کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کرنے پاکستان جائیں گی جو کہ گزشتہ 5 برس سے علیل ہیں۔ طاہرہ نے بتایا کہ میں بھارتی پاسپورٹ کے لیے بھی جلد درخواست دوں گی۔ طاہرہ کے شوہر مقبول اور ان کی بیٹی ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔ جبکہ طاہرہ بھارتی شہریت اور پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نہیں جا سکیں۔
http://qudrat.com.pk/world/16-May-2016/99096))
قادیانی نوجوان نے قادیانیت ترک کردی
(چنیوٹ)ایک قادیانی نوجوان محمدنعمان نے 20 مئی بروزجمعہ کو جامع مسجد صدیق اکبر چنیوٹ میں مولانا محمدالیاس چنیوٹی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ جمعۃ المبارک کے شرکاء نے نو مسلم محمد نعمان کو مبارکبا دپیش کی اوراُن کی اسلام پر اِستقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔(احرارنیوز)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.