تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سمارٹ فو سے تحریف شدہ قرآ پھیلا ے کی قادیانی سازش

امت رپورٹ

ختم نبوت سے انکار ، جہاد کی مخالفت ، قرآن کی عبارت اور مفہوم میں من گھڑت ردو بدل او رمقدس اسلامی شخصیات کی تضحیک جیسے کریہہ جرائم کی بنیادپر دین اسلام کے تمام مستندمسالک سے متفقہ طور پر کافر قراردیئے جانے کے باوجود قادیانی اپنے من گھڑت مذہب کے لئے ڈھٹائی سے اسلام کا نام استعمال کئے جارہے ہیں ، جبکہ اس گروہ کی طرف سے اپنے مذہب کے بانی مرز اغلام احمد قادیانی کی طرف سے تحریف کا نشانہ بنائے جانے والے من گھڑت مذہبی نسخے کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوششیں بھی گزشتہ سات عشروں سے مسلسل جاری ہیں ، دنیا بھر میں سمارٹ فون کی غیر معمولی مقبولیت اور موبائل ایپلی کیشنز کی بھر مار کے پیش نظر مرزائی گروپ اب نئے جوش و خروش سے اپنے دروغ گو پیشوا کی تحریف کردہ کتاب کو دنیا بھر میں پھیلانے میں جُت گیا ہے ، اس مقصد کے لئے اس نسخے اور اس کے انگریزی ترجمے پر مشتمل موبائل ایپلی کیشنز تیا ر کرائی گئی ہیں ۔
مرزائی ٹولے کی آفیشل ویب سائٹwww.alislam.orcکی جانب سے پیش کردہ The Holy Quran Arabic Text English Translation And کے عنوان کی حامل ان ایپلی کیشنز کی دو اقسام تیار کی گئی ہیں ، ان میں سے ایک ایپل کمپنی کے آئی فون میں استعمال کے لئے ہے جو اِس کمپنی کے ایپ سٹور’’ آئی ٹیونز‘‘ پر موجود ہے ، جبکہ اینڈرائیڈ فون سیٹ پر اِستعمال کے لئے گوگل پلے نامی ایپ اسٹو پر بھی دستیاب ہے ، سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ خاصی بھاری بھر کم ایپلی کیشن(لگ بھگ90ایم بی سائز) بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ، اور ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے بعد اسے پڑھنے کے لئے انٹر نیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی ، آئی فون کے علاوہ یہ اسی کمپنی کے ٹیبلٹ آئی پیڈ اور پورٹیبل میوزک گیجٹ ٓ ٓئی پوڈپر بھی بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
دینی ماہرین کے مطابق مرزائی فتنے کی اس خطرناک سازش سے تمام مسلمانوں ، خصوصاً نوجوان نسل کو خبردار کرنا ضروری ہے ،کیونکہ یہ ایپلی کیشن حقیقی دین اسلام کے پیرو کار، لیکن محدود معلومات رکھنے والے ایسے نوجوان مسلمانوں کے ایمان کے لئے سنگین خطرہ ہے جو محض قرآن سے اپنی فطری محبت کے تحت Holy Quran جیسے پر فریب نام والی یہ شیطانی ایپ بغیر کسی چھان بین کے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ، جبکہ انگریزی ترجمہ ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے یہ اردو اور دیگر مقامی زبانوں سے خاطر خواہ واقفیت نہ رکھنے والے انگریزی دان افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے ، اس تحریف شدہ نسخے کا انگریزی ترجمہ مرز اغلام احمد قادیانی کے خاص کارندے مولوی شیر ملعون نے 1940 ء کی دہائی میں کیا تھا۔ چند سال پہلے جب اس ایپلی کیشن کا ابتدائی ورژن ،آئی ٹیونز ایپ پر پیش کیا گیا تو ،مرزائی فتنے سے اس کا تعلق چھپانے کے لئے اسے شائع کرانے والے کا نام ’’مسعود ناصر‘‘ درج کرایا گیا تھا ، لیکن پھر اینڈرائیڈ مارکیٹ میں اسے متعارف کرانے کے وقت یہ زحمت بھی نہیں کی گئی اور اسے دھڑلّے سے ’’احمدیہ مسلم کمیونٹی‘‘ کی تخلیق قراردیا گیا، اس کے علاوہ اسی گروہ کی جانب سے اپنے چوتھے خلیفہ مرزا طاہر کی طرف سے اس تحریف شدہ نسخے کے اردو ترجمے اور مولوی شیر ملعون کے انگریزی ترجمے کے ساتھ ’’Al-Quran‘‘ کے نام سے ایک اور مفت اپیلی کیشن موجود ہے ۔ جس کے ساتھ استعمال کے متعد د جدید اور باسہولت طریقے پیش کئے گئے ہیں ، مثلا عربی ، اردواور انگریزی زبانوں کے متن کی آسان اور تیز رفتار سرچ بک مارکنگ (بعد میں استعمال کے لئے محفوظ کرنا) آواز کی شکل میں سننا اور ڈاؤن لوڈ کرنا اور ٹوئٹر، فیس بک ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے شیئر کرنا اور متن کو کاپی کر کے کسی بھی طرح کے فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا اختیار شامل ہے، مرزائی ٹولے کی آفیشل ویب سائٹ www.alislam.org کے مطابق یہ ایپلی کیشن مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے تعاون سے تیار کرئی گئی ہے ۔
تحریف شدہ مذہبی نسخے کے علاوہ اسی گروہ کی طرف سے اپنے موجودہ سربراہ اور خلیفہ ( پنجم) مرزا مسرور احمد کی خرافات سے لتھڑی تعلیمات او ر نظریات کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے ایپل کمپنی کے ایپ سٹورآئی ٹیونز اور گوگل کمپنی کے ایپ سٹورگوگل پلے پر ’’Khlifa of Islam‘‘ کے نام سے بھی ایک مفت ایپلی کیشن پیش کی گئی ہے ، جو اس ملعونِ دوراں کی ’’امن کوششوں‘‘،’’ عوامی خدمات‘‘، خطبات اور دیگر سرگرمیوں کی تازہ ترین اطلاعات دنیا بھر میں پھیلے پیرو کاروں تک پہنچاتی ہے ۔
علاوہ ازیں اس ویب سائٹ کے مطابق مرزائی جماعت کی طرف سے متعدد دیگر موبائل ایپلی کیشنز بھی دونوں معروف ایپ سٹور زپر مفت تقسیم کی جار ہی ہیں،جن میں اس گروہ کے تحت شائع ہونے والے روزنامے ’’الفضل‘‘ اور ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان نمایاں ہیں ، اس کے علاوہ اسی ٹولے کی طرف سے Ask Islam کے نام سے ایک ایسی ویب بھی پیش کی گئی ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے افراد ــ’’اسلام ‘‘ کے بارے میں ہزاروں سوالات کے جوابات سن سکتے ہیں، اور اپنی پسند کے موضوعات سرچ کر کے بعد میں سننے کے لئے محفوظ کر سکتے ہیں ، ان ہی سٹورز پر Mobile Friday Sermons کے نام سے ایک اپیلی کیشن دستیاب ہے ، جس کے ذریعے جماعتِ احمدیہ کے موجودہ خلیفہ کے جمعہ کے دن اجتماع کے خطبات سنے جاسکتے ہیں۔
تاہمwww.alislam.orgکا سب سے تباہ کن حربہ اور مؤثر ہتھیار Muslim Television Ahmadiyya موبائل ایپ ہے، جس کے ذریعے اس گروہ کے افراد دنیاکے کسی بھی حصے میں اپنے سمارٹ فون پر چوبیس گھنٹے اپنی مذہبی ٹی وی نشریات دیکھ اور سن سکتے ہیں ، جس کا بیشتر حصہ ان کے خلیفہ کی حالیہ او ر سابقہ مصروفیات اور تقریروں پر مشتمل ہوتاہے ، ایسی ہر تقریر کے ساتھ مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی دستیاب ہے ، ایپ استعمال کرنے والا پنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کرتاہے جو تقریر کے ساتھ اسکرین پر چلتا رہتا ہے ۔ جبکہ ناظرین ان نشریات کو اپنی ٹی وی اسکرین پردیکھنے کے لئے ایپل کی ائیر پلے او رگوگل کی کروم کاسٹ سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں، ناظرین اگرچاہیں توفرمائش کر کے www.alislam.org کی میڈیا لائبریری سے پرانی وڈیوزبھی دیکھ سکتے ہیں ۔ادارہ ’’امت‘‘ کی طرف سے تمام مسلمانانِ عالم سے درخواست کی جاتی ہے کہ مرزائی فتنے کی اس تازہ ترین سازش سے اپنا ایمان بچانے ک لئے اس رپورٹ میں شامل تفصیلات، مرزائی کتب او ردیگر شیطانی موبائل اپیس کی تصاویر کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچاکر دین مبین کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔
(روزنامہ’’امت‘‘،کراچی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.