تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بدین میں قادیانی دہشت گرد گرفتار

عبداللطیف خالد چیمہ

ہم ایک عرصے سے یہ بات مسلسل کہتے اور لکھتے چلے آ رہے ہیں کہ اِس ملک میں ہونے والی دہشت گردی، بدامنی اور قتل و غارت گری میں قادیانی جماعت پوری طرح ملوث ہے اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت کے پیچھے بھی قادیانی ذہن اور قادیانی پیسہ کام کر رہا ہے، لیکن مقتدر حلقے اِس جانب توجہ دینے کی بجائے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اِس سے صرف ِنظر کرتے چلے آرہے ہیں۔ 30 ؍جون 2016ء کو صوبہ سندھ میں بدین کے قریب قائد آباد کے مقام پر جو صورتحال پیش آئی وہ ایک قومی اخبارکے مطابق اِس طرح ہے:
’’بدین (نمائندہ اُمت) عید الفطر کے موقع پر ضلع بدین میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ گھر میں پڑے بم کے پھٹنے سے ناکام ہو گیا، جس کے بعد قادیانی دہشت گرد گروہ کے 24 کارندے گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقے قائدآباد کالونی میں قادیانی دہشت گرد عمران گرگیز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصے سے گھر کرائے پر لے رکھا تھا ،2 روز قبل عمران دہشت گرد ی میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹر کو اپنے گھر کی چھت پر ٹیسٹ کررہا تھاکہ وہ پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں وہ خود بھی زخمی ہوگیا اور اسی حالت میں اسے بدین پولیس نے حراست میں لے لیا۔عمران کے گھر سے بدین پولیس نے مزید ڈیٹو نیٹر اور2ہیوی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی برآمد کی ہیں ،جس پر اس کیخلاف دہشت گردی اور بارودی مواد کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور قادیانی دہشت گردکی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے گروہ کے مزید 23 کارندوں کو گرفتار کر لیاہے ۔ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قادیانی دہشت گرد گروہ نے عید پر ضلع بدین میں دہشت گردی کی بڑی واردات کا منصوبہ تیار کررکھاتھا اور اسی مقصد کے لیے نئے لڑکوں کو اس کام کے لیے منتخب کیا گیا تھا ،جن کی غلطی سے یہ منصوبہ ناکام ہوگیا ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اب تک 2 درجن سے زائد گرفتاریاں کی ہیں،تحقیقات جاری ہیں اور اُمید ہے کہ بدین میں مختلف مقامات پر چھپایا جانے والا مزید بارودی مواد برآمد اور مزید دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی کے مطابق دہشت گرد ٹولہ کسی مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانے والے تھے ،ان سے برآمد ہونے والا بم پری میچور تھا اور ریموٹ کنٹرول سے باآسانی 600 سے 1000 میٹر کے فاصلے سے دھماکہ کیا جا سکتا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بدین کے پرامن شہر سے بم برآمد ہونا نہایت ہی خطرناک ہے اور اس حوالے سے پورے ضلع کی پولیس فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے ،جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بدین پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے ۔دریں اثناء ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ محمد علی نے دہشت گردی کے واقعے اور قادیانی گروہ کی گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی گروہ اول روز سے ملک میں دہشت گردی کرتا آرہاہے ،مگر ہماری بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی دہشت گردوں کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور اس ٹولے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔‘‘ (روزنامہ ’’امت‘‘، کراچی)
دارُ المبلغین کا قیام
مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبۂ تبلیغ تحفظ ختم نبوت نے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، رَدِ قادیانیت اور خصوصاً قادیانیوں کے طریقۂ واردات کو ہر پہلو سے سمجھنے سمجھانے کے لیے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں باضابطہ مستقل ادارہ ’’دارُالمبلغین‘‘ قائم کردیا گیاہے اور وہاں اِن شاء اﷲ تعالیٰ 26 ؍ستمبر 2016 ء مطابق 23 ذوالحجہ 1437 ھ بروز پیر تا27 ؍اکتوبر 2016 ء مطابق 25 ؍ محرم 1438 ھ جمعرات تک علماء کرام کے لیے ایک ماہ کا تربیتی کورس ہو رہاہے۔ جس میں تحفظ ختم نبوت کے اس مقدس کام کی اہمیت کے پیش نظر ایسے داعیانِ اِلی اﷲ تیار کرنا مقصود ہیں جو نبوی طریقۂ تبلیغ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی نظام کو گہرائی سے سمجھتے ہوں اور وہ سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی دجل و فریب سے بچانے کے لیے قادیانیت کی حقیقت سے باخبر کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہوں۔ اس کام کے لیے آپ سے درخواست ہے کہ ہمارا پیغام علماء کرام تک پہنچائیں اور رجسٹریشن وتفصیلات کے لیے قاری محمد آصف (0300-9522878 ) سے رابطہ کیاجائے۔
جدید رُکنیت و معاونت سازی کی مدت میں توسیع !
مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جدید رُکنیت و معاونت سازی کی مدت جو 30؍ جولائی کو ختم ہو رہی تھی میں توسیع کرکے 30؍ ستمبر تک آگے بڑھا دی گئی ہے۔ جملہ ماتحت شاخوں اور ان کے ذمہ داران سے اِن سطور کے ذریعے تاکیدی گزارش ہے کہ وہ اس مدت کے اندر اندر دستورکے مطابق جدید رُکنیت و معاونت سازی کا عمل مکمل کریں اور اپنے اپنے مقامی انتخابات کی تکمیل کرکے الحاقِ درخواست کے ساتھ کارروائی کی مصدقہ نقل مرکزی دفتر ملتان روانہ کریں۔
٭……٭……٭

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.