قرآنی قوانین ہی انسانی جبرکو ختم کرسکتے ہیں:کفیل بخاری
لاہور(یکم اپریل)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ قرآن اور قرآنی قوانین ہی انسانی جبرکو ختم کرسکتے ہیں،زرداری سمیت بعض سیاستدان اورحکمران مذہب کو موردِ الزام ٹھہرا کر اسلامی قوانین کے غلط استعمال کی جو بات کررہے ہیں،وہ کسی درجہ میں بھی قرین قیاس نہیں،بلکہ وہ عالمی اورکفریہ ایجنڈا ہے کہ جس کی تابعداری میں ہمارے حکمران اور سیاستدان بچھے جارہے ہیں۔جبکہ معروضی حالات کو نظرانداز کردیاجاتاہے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن پاک کی اصلاحی نشست سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی قوم کی بیٹی ہے لیکن اس کو پولیٹیکلائز کیاجارہاہے اورباہر بھجوانے سے لے کر اب تک ایکسپلائٹ کیاجارہاہے ، انہوں نے کہاکہ دینی تعلیم اور دینی مدارس دہشت گرد نہیں بلکہ صحیح العقیدہ پختہ مسلمان پیداکررہے ہیں،جوقوتیں اسلام ،مسلمانوں اور دینی مدارس کو دہشت گردی سے جوڑ تی ہیں وہ جان بوجھ کر دنیامیں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں،اسلامی تعلیمات کو امن وسلامتی کی تعلیمات سمجھتے ہیں اور امن وسلامتی کے لئے سرگرم ہیں،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور سیاستدا نوں کواپناذاتی تحفظ تویاد ہے کہ ان پر انگلی نہ اٹھے ،لیکن حیرت اس بات پرہے کہ اﷲ اور رسولﷺ کی توہین کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے جوکسی درجے میں بھی سمجھ سے بالاتر ہے ۔علاوہ ازیں سید محمد کفیل بخاری نے سیالکوٹ،ناگڑیاں(گجرات)میں دروس قرآن پاک کی مختلف نشستوں سے بھی خطاب کیا اورکہاکہ قرآنی وآسمانی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں ہی انسانیت کی فلاح اور ترقی مضمر ہے اور اسی راستے سے ہم ذلالت وگمراہی سے بچ سکتے ہیں۔
ظفرالحق رپورٹ منظرعام پر نہ لاناحکومتی بدعہدی ہے:عبداللطیف
راولپنڈی(2؍اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات کے ضمن میں ختم نبوت والے حلف نامے کے حذف اور پھر بحال ہونے کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کمیٹی کو منظر عام پرنہ لانے سے حکمرانوں کی مسلسل بدعہدی اورقادیانیت نوازی توعیاں ہوہی چکی ہے لیکن اس سے راجہ ظفرالحق جیسی شخصیت پربھی حرف آنے لگاہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ راجہ ظفرالحق جو عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ڈٹ جایاکرتے تھے، نہ جانے اس دفعہ انہیں کیاہواہے ۔عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کی اے پی سی منعقدہ یکم فروری 2017ء اسلام آباد کے مطالبات کہ :حکومت ِپاکستان 295-C کے قانون کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لے اور اس قانون کے تحفظ کا دو ٹوک اعلان کرے۔قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سنٹرفار فزکس کو ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔چناب نگر میں ریاست در ریاست کا ماحول ختم کیا جائے۔حکومت دستوری اور قانونی رٹ بحال کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے اور متوازی عدالتیں ختم کرکے قانونی نظام کی بالادستی بحال کی جائے۔قادیانی چینلز کی نشریات کا نوٹس لیا جائے اور ملک کے دستور اور قانون کے تقاضوں کے منافی نشریات پر پابندی لگائی جائے۔چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دئیے جائیں۔ دُوالمیال (چکوال)میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانی قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کو جلد رہا کیا جائے۔اب بھی سٹینڈ کرتے ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ آنے والے متوقع انتخابات میں دینی حوالوں سے منفی پالیسیاں،حکومت کی طرف سے آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف مہم اور حکومت کی قادیانیت نوازی ن لیگ کے ووٹ بینک کو بری طرح متاثر کرے گی ،اور اس کے لئے ن لیگ کوتیاربھی رہناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے بڑی اہمیت کاحامل ہے اور وہاں قادیانی سرگرمیاں عروج پر ہیں، 45سال سے مسجد یمامہ قادیانیوں کے جبری قبضے میں رہی جو قانونی وعدالتی جنگ لڑ کر سید اطہر شاہ گولڑوی نے واپس لی ہے، اب وہاں قادیانی عناصر کے دباؤ کی وجہ سے سید اطہر شاہ گولڑوی کو پریشان اور تنگ کیا جارہا ہے، اگر اس صور ت حال کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی کیونکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش قادیانی اور بعض قادیانی نواز افسران مسجد یمامہ کے معاملہ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 5مئی کو جو ہر آباد میں آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ہوگی ،جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شرکت وخطاب کریں گے ،اور مسجد یمامہ کے مسئلہ کے حوالہ سے بھی صورت حال واضح کی جائے گی ۔خالد چیمہ نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی بھی قوم کی بیٹی ہے جو ڈالروں کے عوض پندرہ سال قبل امریکہ کے حوالے کی گئی تھی ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا پوری دنیا میں ملالہ ہی قوم کی بیٹی ہے ؟اس کے علاوہ قوم کی جن بیٹیوں نے قربانیاں دیں،کیا وہ کسی کا لخت جگر نہیں تھیں؟ انہوں نے کہاکہ ملالہ یقینا قوم کی بیٹی ہے لیکن ملالہ کے پردے اور آڑ میں دشمن کا ایجنڈا خوبصورت الفاظ میں آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے،دینی قوتوں اور محب وطن حلقوں کا فرض بنتا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھیں اور قوم کو بیدار بھی کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرحال میں یہ ہدف ہے کہ قادیانی نواز اور وطن دشمن عناصر آئندہ الیکشن میں کامیاب نہ ہوں ۔
دنیابھرمیں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں:قائداَحرار
لاہور(3اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہاہے کہ جب تک افغانستان میں طالبان کو فریق بناکر ان سے امن مذاکرات نہیں کئے جاتے ،تب تک وہاں سے اچھی خبر نہیں آسکتی ۔مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی مظالم کیخلاف آنے والے جمعہ کو یوم یک جہتی کشمیرکی پرزور تائید کرتے ہیں لیکن ہم پوری دنیامیں مسلمانوں پرہونے والے ظلم وستم کی مذمت بھی کرتے ہیں۔مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ودیگر رہنماؤں نے مجلس احراراسلام کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6اپریل جمعہ کوپوری دنیاکے مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور خلیفہ ششم برحق سیدنا امیر معاویہ ؓ کے یوم وفات 22رجب کے موقع پر سیدنا معاویہ ؓ کی شاندار اورمثالی حکومت کے کارناموں پرروشنی ڈالیں اور یوم معاویہؓ کی مناسبت سے ان کی سیرت کا تذکرہ کریں۔
بھٹوکی تحفظ ختم نبوت کی خدمت تاریخ کا زَریں باب ہے
ساہیوال(4؍اپریل)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹومرحوم کی برسی کے حوالے سے احرار تھنکرزفورم چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ایک اجلاس اور مجلس مذاکرہ احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں حافظ حکیم محمد قاسم ،رانا قمر الاسلام ، عبدالمنان معاویہ ،حافظ محمد سدید ،حافظ محمد سلیم شاہ ،قاضی عبدالقدیر ودیگرنے شرکت کی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی صدارتی گفتگو میں کہا کہ ’’حاجی، نمازی مسلم لیگی حکمرانوں نے 1953 ء کی تحریک ختم نبوت کو کچلا ،اور دس ہزار فرزندان اسلام کے خون سے ہاتھ رنگے ،جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی سیکولر حکمران ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو اسمبلی کے فلور پر اقلیت قرار دیا اور انہوں نے صدر محمد ضیاء الحق مرحوم کے دورِ اقتدار میں اپنی زندگی کے آخری ایام اسیری میں جیل میں مامور سیکورٹی آفیسر سے کہا کہ ’’قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بھٹو مرحوم کی عقیدہ ختم نبوت سے کمٹمنٹ کی یہ کیفیت تھی کہ انہوں نے کہا کہ ’’میں بہت گناہ گار مسلمان ہوں ،اگر روزِ قیامت میری بخشش ہوئی ،تو صرف اس ایک وجہ سے ہوگی کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کے منکرین کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے ‘‘۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ’’آج کی پیپلز پارٹی ،اس کے رہنماء اور بھٹو مرحوم کا خاندان بھٹو کی سیاسی کمائی تو کھا رہے ہیں ،لیکن بھٹو مرحوم کے تحفظ ختم نبوت کے کردار کو فراموش کرچکے ہیں ،جوکوئی اچھی روایت نہیں ہے ،دیگر شرکاءِ مذاکرہ نے کہا کہ ’’بھٹو مرحوم نے اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی ،یوم جمعہ کو عام تعطیل قرار دیا اور مسلم امہ میں بیداری کے لیے اقدامات اٹھائے ، جبکہ سب سے بڑھ کر انہوں نے 7ستمبر 1974 ء کو لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت ڈیکلئر کیا ،شرکاء نے یہ بھی کہا کہ ’’بھٹو نے شعوری طور پر ساری صورتحال کا جائزہ لیا تھا ،اور یہ بھی کہا تھا کہ اس مسئلہ پر 1953 ء میں بڑ ا ظلم ہو ا،میں یہ فیصلہ اسلامیان ِ پاکستان کی امنگوں کے مطابق کررہا ہوں،‘‘شرکاء مذاکرہ نے بھٹو مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دُعا کی،اور موجودہ پیپلز پارٹی وسیاستدانوں سے کہا کہ ’’وہ قادیانی سازشوں کو بھانپیں اور آستین کے اس سانپ کو اپنی صفوں سے نکال باہرکریں ‘‘۔شرکاء مذاکرہ نے قندوز کے دینی مدرسے پر حملے کو انسانیت دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی دنیا ،عالمی پریس ،اور انسانیت کے ٹھیکے داروں کو کیا ان معصوم بچوں کے لاشے نظر نہیں آئے ،کہ ان سب نے چپ سادھ رکھی ہے ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے گناہوں اور معصوموں کا خون ،قاتلو ں اور ان کے سرپرستوں کو کبھی چین نہیں لینے دے گا ۔
قندوزکے حفاظ طلباء کا قتل انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے:مجلس احرار
لاہور(4اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرار نے قندوزکے دینی مدرسے میں150سے زائد شہید ہونے والے طلباء کے قتل کو درندگی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ قاتل اور ان کے سرپرستوں کو بے گناہ خون کا حساب چکانا پڑے گا ۔اپنے بیان میں احراررہنماؤں نے کہاکہ امریکہ ،انڈیا اوراسرائیل کی مثلث دنیاکے امن کو تہہ و بالا کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ امن اور انسانیت کی بات کرنے والے حکمرانوں،سیاستدانوں،این جی اوز اور عالمی برادری کویہ بچے جن کا خون بہایاگیا ہے اس لئے نظر نہیں آتے کہ یہ قرآن کی تعلیم حاصل کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کے بغیر ظلم بڑھ تو سکتاہے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ملالہ کے ذریعے بیرونی ایجنڈہ کی تکمیل کی جارہی ہے:شفیع الرحمن
کراچی (4اپریل )ڈاکٹر عافیہ صدیقی دخترپاکستان ہے ،ملالہ دختر پاکستان نہیں بلکہ یورپ کی آنکھ کا تاراہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے قدیمی کارکن شفیع الرحمن احرار نے کہاہے کہ عالمی استعماری قوتیں ملالہ کو پاکستان پر مسلط نہ کریں،پاکستان کے دشمن ملالہ کو ایک خاص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کررہے ہیں اورملالہ ڈالروں کے عوض سب کچھ کررہی ہے ،ہمارے حکمرانوں نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو ڈالروں کے حصول کے لئے صلیبی وصہیونی شرپسندوں کے حوالے کردیا۔ شرم مگر ان کو آتی نہیں، سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے خانوادے کی بیٹی کو امریکی قید میں15سال بیت گئے ،دوقومی نظریہ کے مخالف سیکولر عناصر پاکستان پر ملالہ کلچر مسلط کرناچاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکے اندر نہتے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور مسلمان حکمران امریکی غلامی سے نکلنے کوتیار ہی نہیں،انہوں نے کہاکہ کشمیر ، فلسطین اور افغانستان کے اندر معصوم بچوں اور شہریوں کو سفاکی اوردرندگی کا نشانہ بناناانتہائی کمینگی ہے،اوآئی سی ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں،این جی اوز نے اب اپنی آنکھیں کیوں بند کرلی ہیں؟انڈیا،امریکہ اور اسرائیل کی بدمعاشی پر سب کیوں خاموش ہیں،اﷲ مسلمانوں میں کوئی عمرؓ ابن خطاب پیداکردے جو اِن مظلوموں کواِن درندوں سے نجات دلاسکے ۔
مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں:مجلس احرارلاہور
لاہور(5اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمرودیگر نے کشمیر،فلسطین،شام اور قندوزافغانستان میں بے گناہ معصوموں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ دشمن کومظلوموں کے خون کا حساب دینا ہو گا ،امریکہ، اسرائیل اور انڈیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کب تک سوئی رہے گی ،مظلوموں کی نظریں مسلمان حکمرانوں کو دیکھ رہی ہیں اور شہیدوں کی روحیں یہ سوال کرتی ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ دنیا میں قتل عام اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والے ا مریکی ایجنٹ ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب بے گناہ معصوموں کو قتل کی اجازت نہیں دیتا ، قندوز میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کاخون افغانستان میں اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مجلس احرار کے کارکن بھر پور شرکت کریں۔
مسلم کشی کے خلاف مظاہروں میں احرارکارکنوں کی شرکت
لاہور(5اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک ختم نبوت کے رہنماؤں نے فیصلہ کیاہے کہ قندوزمیں دینی مدرسے کے معصوم طلباء پربمباری اور سفاکیت ،کشمیرمیں ظلم وستم کی انتہاء اور دنیابھر میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں ہونے والے پرامن احتجاج میں مجلس احراراسلام اور تحریک ختم نبوت کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء ا لمہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرارکی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ،انہوں نے خطباء احرار اور مبلغین ختم نبوت سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے خطبات جمعۃ المبارک میں دنیاکے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پرروشنی ڈالیں اوراستعماری اور ظالم قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
محمدعمیرچیمہ کی والدہ کے اتقال پر مجلس احرارکی تعزیت
لاہور(6اپریل)مجلس احراراسلام کے معاون محمد عمیر چیمہ کی والدہ ماجدہ ، حافظ ظہور احمد کی اہلیہ اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی بھابی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نمازجنازہ مسجد خضریٰ پی آئی اے کالونی لاہورکے پارک میں اداکی گئی ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم بلوچ اور ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر)فاروق احمد خان ایڈووکیٹ نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
عالم اسلام موجودہ حالات کے تناظرمیں اپنی نئی پالیسی مرتب کرے
لاہور(7اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے اخراجا ت سعودی عرب فراہم کرے ،کے مطالبے کومسترد کرتے ہوئے اسے پوری دنیاپراپنی ڈکٹیٹرشپ قائم کرنے کے مترادف قراردیا ہے اورکہاہے کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے جس فرعونیت کے ساتھ گفتگو کی ہے ،یہ گفتگو بجائے خود زوال کی ایک لکیر کھینچتی ہوئی نظر آتی ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ مسلم ممالک خصوصاًسعودی عرب اور پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی اور امریکی تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے کریقینی خود مختاری پر مبنی نئی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،جو اِن ممالک کے عوام کی امنگوں کی بھی ترجمانی کرتی ہو ۔
ملک بھر میں یومِ امیرالمومنین سیدناامیرمعاویہؓ کا انعقاد،لنگر تقسیم
لاہور(8اپریل)جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے کاتب ِوحی، خلیفۂ راشد ششم برحق، امیر المومنین سید نا حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کا یوم وفات آج ملک کے طول وعرض میں اہتمام کے ساتھ منایاجائیگا ،مجلس احراراسلام پاکستان ،تحریک تحفظ ختم نبوت ،مجلس خدام صحابہؓ اور تحریک طلباء اسلام کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر یوم معاویہ ؓ کے سلسلہ میں اجتماعات ہوں گے اوراُن کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر احرارایونیو،نیومسلم ٹاؤ ن لاہور میں یوم معاویہؓ کی نشست مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں ہوگی۔جس میں علماء کرام اورمقررین سیرت ومناقب معاویہؓ بیان کریں گے ،بعدازاں لنگر معاویہ تقسیم ہوگا۔
تحریک ختم نبوت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیاجائے گا
لاہور(8اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ شہداءِ اسلام اور شہداءِ ختم نبوت کا خون رنگ لاکر رہے گا اور ظالم قوتیں اپنی فرعونیت کے ساتھ اسی طرح دفن ہوجائیں گی،جس طرح رُوس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ۔وہ مجلس احراراسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد معاویہؓ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ شہداء ختم نبوت اور سیرت معاویہ ؓ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، کانفرنس کی صدارت امیر احرار حافظ محمداسماعیل نے کی۔ جبکہ قاری محمد اصغرعثمانی نے بھی خطاب کیا ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ قندوز کے دینی مدرسے پربم گراکر قرآن پاک پڑ ھنے والے معصوم بچوں کے قاتل کبھی زندگی میں آرام کا سانس نہ لے سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے دعویداروں کو کشمیر ،افغانستان،شام ، برما،چیچنیااورفلسطین میں بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالی نظرنہیں آرہی ہے،کیونکہ انہوں نے دانستہ اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ موسیوظفراﷲ خان نے پاکستان کے اقتدار پر قادیانی قبضے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی تو1953ء کی تحریک ختم نبوت چلی۔ جس میں دس ہزار انسانوں نے اپنے مقدس خون کی قربانی دے کر پاکستان پر قادیانی اقتدار کا راستہ روکا اور بھٹو جیسے سیکولر حکمران نے قادیانیوں کو اسمبلی کے فلور پر غیر مسلم اقلیت ڈکلیئر کیا۔عبدا للطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ختم نبوت کے حوالے سے جومطالبات بھی پیش کیے جارہے ہیں،ہم ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک ختم نبوت کو سیاسی اقتدار کی بھینٹ چڑھاناہماراطریقہ نہیں ہے اور نہ ہم تحریک ختم نبوت کو سبوتاژ ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں ہے اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ قادیانیوں کو اُن کے دائرے میں رہنے کا پابند بنایاجائے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ قادیانیت نوازی کا خمیازہ بھگت رہی ہے اور جوکوئی قادیانیت نوازی کرے گا،وہ ایسا ہی خمیازہ بھگتے گا ۔قاری محمداصغر عثمانی نے کہاکہ سیدنا امیر معاویہ سمیت تمام صحابہ کرام ؓ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادگرامی کی روشنی میں جنتی ہیں اور ہم جس صحابی کی بھی پیروی کریں گے،وہ ہمیں جنت میں لے جائے گا۔بعد ازاں مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قدیم ترین کارکن نذرحسین ڈوگر مرحوم کے ڈیرے پر ایک تقریب اورضیافت کااہتمام کیاگیا۔جس میں مولانا محکم الدین ،حاجی عبدالکریم قمر،قاری عبیدالرحمن زاہد،راناقمرالاسلام ،حافظ محمد سلیم شاہ ،محمد اسامہ اورکئی دیگر حضرات نے شرکت کی ۔دریں اثناء عبداللطیف خالد چیمہ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنماقاضی فیض احمد سے ملاقات اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پرقاضی فیض احمد نے مجلس احراراسلام کی مساعی جمیلہ اور تحفظ ختم نبوت کے لیے کردار پر عبداللطیف خالد چیمہ کوخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ احرار کے بانی سید عطاء اﷲ شاہ بخاری مرحوم کہاکرتے تھے کہ احرار ایک جماعت نہیں بلکہ ایک برادری کانام ہے۔ سوہم جب بھی ایک دوسرے کوملتے ہیں توگھر کے افراد سے ملنے کا احساس ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات میں تحریک ختم نبوت کی پرامن جدوجہد کو جاری رکھنا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری مرحوم کے نام لیواؤں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ احرار کو یہ ذمہ داری بہ احسن طریقے سے پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں،آمین۔
دُوالمیال میں مسلمانوں کی مسلسل گرفتاریاں قابل مذمت ہیں
لاہور(8؍اپریل)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سوا سال قبل 12ربیع الاول کو سانحہ دوالمیال (ضلع چکوال)کے سلسلہ میں تھانہ چوآسیدن شاہ نے حیدر سلطان ولد کامران افضل نامی بے گناہ مسلمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جوکہ صریحاً زیادتی ہی نہیں بلکہ بد ترین قادیانیت نوازی بھی ہے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنوینر عبد اللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ سانحہ دوالمیال پر بننے والی جے آئی ٹی انصر قادیانی کی بجائے نوید قادیانی کو قاتل قرار دے کر کیس کو خراب کررہی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے ایک جج نے عدالت میں کہاکہ مدعی اور اس کے وکلاء کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ہر سطح پر قادیانیوں کی طرف داری ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ سانحہ میں شہید ہونے والے مسلمان نعیم شفیق کے قاتل انصرکو بچانے کی کوشش ہورہی ہے اور بے گناہ مسلمانوں کو پھنسانے کی سازش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چار قادیانی ملزمان کو رہاکردیا گیا ہے۔ جبکہ سات بے گناہ مسلمان اب بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور اُن کی ضمانت باربار مسترد ہورہی ہے، ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے حالات پید ا کئے جارہے ہیں کہ کشیدگی بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اب کشیدگی بڑھی تو یہ بڑی ہولناک ہوگی اور اس کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور پولیس کے علاوہ ن لیگ اور قادیانیوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی پالیسی ترک کردی جائے کیونکہ ایک ایسی عدالت بھی آنے والی ہے، جہاں اﷲ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا اور اقتدار کا نشہ اور دولت کی مستی کام نہ آسکے گی ۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے اس بیان پرکہ ’’ختم نبوت کسی مولوی کامسئلہ نہیں،ہرمسلمان کا مسئلہ ہے ،جنونی سیاست و ریاست نہیں چلے گی۔ ‘‘ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ عقیدہ اورمسئلہ تو سب کا ہے مگر اس کے تحفظ ودفاع کی ذمہ داری توبہرحال ’’مولوی ‘‘ہی نبھارہاہے ۔چاہے وہ جس مسلک کا بھی ہو۔ البتہ درجہ حرارت کم کرناہے توپہل مسلم لیگ ن کوہی کرناہوگی ،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں امریکی اتاشی نے نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر مارڈالا ،کیا واشنگٹن میں پاکستانی اتاشی سے اگرسہواً بھی ایسا ہوجاتا تو یہ استثناء اسے بھی ملتا؟انہوں نے کہا کہ وہاں تو ہمارے وزیر اعظم کے پہنچنے پر امیگریشن حکام نے تلاشی کے نام پر اُن کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا۔ وہ پوری قوم کے لئے شرمناک ہے۔ اگرصدر ٹرمپ کے ساتھ یہی سلوک دنیا کے کسی خطے میں بھی ہو تو جناب ِٹرمپ کا کیا ردعمل ہوگا ۔کیاکوئی اس کا جواب دے سکے گا۔
احرارکا استعماردشمن کردارباعث فخرہے:مولانا محمدخان شیرانی
لاہور(10اپریل)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنمااور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی نے مجلس احراراسلام کے اینٹی سامراج کردار اورآزاد پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لیے فخرکی بات ہے کہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شا ہ بخاری کی جماعت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے اور اکابراحرار کی دینی وسیاسی وراثت وبصیرت کو اَگلی نسلوں میں منتقل کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے دفترنیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں اپنے اعزازمیں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،قاری محمد قاسم بلوچ ، ملک محمد یوسف اوردیگرموجود تھے ۔احرار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین محمدقاسم چیمہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے فون پراُن سے گفتگو کی اور دفتر احرارمیں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا محمدخان شیرانی نے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اپنے بنیادی اصولوں کے ساتھ زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔ اسلام اور سیاست الگ الگ نہیں بلکہ جڑواں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دینی قوتوں کی قیادت کرتے ہوئے اسلام کا پرچم بلند کررکھا ہے اور اسے کبھی بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دینی وسیاسی کارکن کونہ تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا چاہیے اور نہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے لڑنا چاہیے،کیونکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،ہمیں افہام وتفہیم سے مسائل کو حل کرناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ داڑھی اور پگڑی نظریہ اسلام اور فکر کی محافظ ہے۔ جبکہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی مغربی مفادات کی حفاظت ہم سے کرارہی ہے ،پاکستان کا کردار کرائے کے قاتل کا بن کررہ گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے سودجیسی لعنت کوختم نہیں کیاجاتا،ملک معاشی بدحالی اور بدامنی کا شکارہی رہے گا ۔ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بلاامتیازتمام پاکستانیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کا قیام ضروری تھااورمتحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں سیکولر قوتوں کیخلاف مؤثر اور توانا آوازبن کرابھرے گی ،یہ ملک خالص اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے حاصل کیاگیا اور اسلامی نظام کے نفاذسے ہی اس کوامن کا گہوارہ بنایاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ برطانوی سامراج سے چھٹکارے کے بعدیہاں امریکی سامراج نے اپنے پنجے گاڑرکھے ہیں۔ امریکی سامراج سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک بارپھرامیرشریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان ایکٹ کو منظور کرانے کے لئے ملک میں دھماکے کرائے گئے اورمغرب بالواسطہ حاکمیت کے نظریے میں کامیاب ہوا اور اپنے نمائندے ہمارے اوپر مسلط کرگیا ۔مولانا شیرانی نے کہا کہ 9/11کے بعد جنگ امریکی استحکام اور تسلط کی جنگ ہے ،انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کی جنگ کو اِنسداددہشت گردی سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینٹاگون دنیا پر جنگ قائم رکھنا چاہتا ہے۔ورنہ امریکہ اپنا اثرورسوخ برقرارنہیں رکھ سکے گا ،انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنی مرضی سے فیصلہ کرے ،امریکہ اسے اپنا دشمن تصور کرتا ہے،امریکہ پوری دنیاپر جنگ مسلط کرکے مظلوم اقوام کومزید کمزور کرنے اورمسلمانوں کو تقسیم درتقسیم کرنے کے فارمولے پرکاربندہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مرضی سے چلنے والی حکومتیں جرائم اور کرپشن کا گڑھ ہوتی ہیں ۔
اسلامی سزاؤں کے نفاذ کے بغیرملک میں قیام امن ناممکن ہے
لاہور(10اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے چیچہ وطنی میں8سالہ معصوم بچی نورفاطمہ کی ہلاکت کے شرم ناک واقعے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور قرارواقعی سزاکا مطالبہ کیاہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ معصوم نورفاطمہ کا قتل جس طرح بھی ہوا،تفتیش صحیح بنیادوں پرکرکے حقیقی صورت حال کو عوام کے سامنے لاناضروری ہے ،تاکہ پتہ چل سکے کہ اسے جنسی تشدد کے بعد ہلاک کیاگیا، یااِس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے ایک ہنگامی احتجاجی اجلاس میں کیاجورَائے نیازمحمدخان کی صدارت میں مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں منعقدہوا، اس اجلاس میں راناقمرالاسلام ،حکیم حافظ محمد قاسم ،مولانامنظوراحمد ،مولانا محمد سرفرازمعاویہ ،حافظ محمد سلیم شاہ ، حافظ محمدشریف ، بھائی محمد رشید چیمہ ، سردارمحمد نسیم ڈوگر ، عبدالمنان معاویہ ،محمدیوسف شریف ، حاجی عیش محمدرضوان،قاضی عبدالقدیر ،شاہد حمید ، قاری محمد سدیدنے شرکت کی۔حکیم حافظ محمد قاسم نے مقتولہ نورفاطمہ کی ہلاکت سے پیداہونے والی شہر کی احتجاجی صورت حال کا جائزہ لیا ،اورشرکاء اجلاس نے صورت حال کاتجزیہ کیا ،اجلاس میں قندوز کے مدرسے کے معصوم طلبہ پرامریکی بمباری ،روہنگیا ،شام ،کشمیر اورفلسطین کی ابتر صورت حال پر قرارداد مذمت پاس کی گئی۔ جس میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاگیا اورشہداء کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ،اجلاس میں وطن عزیزپاکستان کی سلامتی اور قیام امن کیلئے بھی خصوصی دعاکی گئی ،اجلاس کے تمام شرکاء نے اس امر پراتفاق کیاکہ قرآنی واسلامی سزاؤں کے نفاذ کے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،قرار داد میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ قانون کی یکساں عمل داری ایک اچھے معاشرے کے لئے انتہائی لازم ہے ۔
شہدائے قندوزکی یادمیں دفتر احرارمیں قرآن خوانی ‘دعائیہ تقریب
لاہور(11اپریل)قندوزکے مدرسے میں امریکی بمباری سے شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں مجلس احراراسلام کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔جس سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار، قاری محمد قاسم بلوچ ،حاجی محمد لطیف ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان معصوم بچوں کی شہادت کو کبھی بھی نہیں بھلاسکیں گے ،ان پھولوں کوجس بے دردی کے ساتھ کچلا گیا،وہ انتہائی افسوس ناک ہے اس حملے میں شہیدہونے والے بچوں ،اساتذہ اوردیگرکو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پرمیاں محمداویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملکی اور عالمی صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ پوری امت مسلمہ یہودونصاریٰ اور ان کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اکٹھی ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے۔پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور تحریک ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے قوم کے ایمان وعقیدے کی ترجمانی کرتے ہوئے فتنۂ ارتداد مرزائیہ کے سدباب کے لئے آئینی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔قاری محمدیوسف احرار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترامیم کو سبوتاژ کرنے کیلئے جووَاردات ڈالی گئی، قومی ودینی اتحادنے اس کو ناکام کردیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ سیکولر قوتیں بیرونی ایجنڈے کی روشنی میں اس ملک کو اس کے مقصدقیام سے ہٹانے کے لئے پوری طاقت صرف کررہی ہیں لیکن ہمارا یقین ہے کہ یہ وطن عزیزاسلامی تعلیمات اور امن کا گہوارہ بن کررہے گا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتا ہے، توہین رسالت کے سزا یافتہ مجرموں کومراعات یافتہ بناکر بیرون ملک فرار کرایا گیا اور ن لیگ نے دین دشمنی اور قادیانیت نوازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ن لیگ وبال کا شکار اس وجہ سے ہوئی ہے کہ اس نے قادیانیوں اور دین دشمنوں کو پناہ گاہیں مہیا کیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہداء ختم نبوت کے وارث ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ شہداء ختم نبوت کی قربانیوں سے ہی یہ وطن عزیز اِرتدادی اور قادیانی ریاست بننے سے محفوظ رہا ۔
مولانا سید عطاء المنان بخاری اور ڈاکٹر محمد آصف کا دورہ ضلع گجرات
(رپورٹ :حافظ ضیاء اﷲ ہاشمی)ناظم دعوت و ارشاد شعبہ تبلیغ مجلس احرار اسلام پاکستان ڈاکٹر محمد آصف 5 روزہ تبلیغی دورے پر ناگڑیاں ضلع گجرات میں تشریف لائے ۔پہلا پروگرام جامع مسجد کیراں والا شمالی میں ہوا۔ مجلس احرار اسلام جرمنی کے امیرجناب سید منیر حسین شاہ بخاری(سابق قادیانی) بھی اِسی گاؤں کے پیدائشی ہیں ۔یہاں اب بھی کچھ قادیانی گھر باقی ہیں ۔یہاں کے نوجوان سید شعیب شاہ ،حافظ خاورعباس ،امام مسجد سید امداد حسین شاہ بخاری س حوالے سے بہت فکر مندد رہتے ہیں۔ مغرب کے بعد پروگرام شروع ہوا۔ تلاوت سید سمیع اﷲ شاہ نے کی نعت بھائی کاشف محمود نے پڑھی۔ بعد میں ڈاکٹرمحمد آصف نے فتنہ قادیانیت کا تعارف اور اتحاد امت کے موضوع پر گفتگو کی۔ 11 اپریل کو جامع مسجد رحمانیہ ساکہ ، میں مغرب کے بعد ڈاکٹر محمد آصف نے تحفظ ختم نبوت کے کام کی اہمیت اور قبول اسلام کی داستان بیان کی۔امام قاری ضیاء اﷲ نے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ عشاء کے بعد مرکزی جامع مسجد سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒناگڑیاں میں عقیدۂ ختم نبوت پر گفتگو کی گئی۔آخر میں سوال جواب کی نشست بھی ہوئی ۔12 اپریل کو مرکزی جامع مسجد بھوتہ میں مغرب کے بعد بیان ہوا ۔مولانا شیر زمان نے ڈاکٹر صاحب کا تعارف کرایا ۔گاوں والوں نے ڈاکٹرصاحب کی گفتگو توجہ سے سنی۔ موضوع تھا :ختم نبوت کا کام کیسے کیاجائے اور قادیانیوں کو اسلام کی دعوت کیسے دی جائے۔13 اپریل جمعتہ المبارک کومرکز احرار گجرات شہر میں بیان ہوا، اور جمعہ کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی ۔
12 اپریل کو مجلس احراراسلام کے مرکزی رہنماابنِ حضرت پیر جی مولاناسید عطاء المنان بخاری بھی ناگڑیاں میں تشریف لے آئے ۔ ناگڑیاں امیر شریعت سید عطا ء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کا آبائی گاوں ہے اور حضرت پیر جی مدظلہ‘اور سیدکفیل بخاری صاحب کے مشورے سے مسجد کا نام بھی حضرت امیر شریعت کے نام پر منسوب کیاگیاہے ۔اس مسجد کی بنیادحضرت مولانا سید محمد یوسف بخاریؒنے 1895 میں رکھی ۔اپنے آباؤاجداد کی اس قدیم مسجد میں جمعۃ المبارک کے موقع پر مولاناسید عطاء المنان بخاری نے سیرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالی عنہ کے موضوع پر خطاب فرما یا ۔کارکنان احرار اور علاقے کے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جمعہ کے بعد علماء کرام کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوئی ۔عصر کی نماز مرکزاحرار گجرات شہر میں ادا کی گئی۔ جب کہ وہاں پر احرار کارکنان اور نمازی حضرات سے بھی گفتگو ہوئی۔ شاہ جی ایک روزہ دورہ مکمل کر کے ملتان جبکہ راقم اور ڈاکٹر محمد آصف کالس کی طرف روانہ ہوئے۔ مغرب کے بعد ختم نبوت آگاہی کی نشست ہوئی ۔طلباء نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔قاری محمد اشفاق نے ڈاکٹر صاحب کا تعارف کرایا۔ 14 اپریل کو قافلۂ احرار جہلم روانہ ہوا۔ وہاں پر مجلس احرار اسلام جہلم کے امیر مفتی محمد اسد معاویہ انتظار میں تھے ۔سب سے پہلے جامعہ حنفیہ میں حاضری ہوئی۔ جامعہ حنفیہ مولانا قاضی عبد الطیف جہلمی رحمتہ اﷲ علیہ کی یادگار ہے ۔ مولانا عبد الطیف جہلمی دارلعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے ۔کچھ عرصہ مجلس احرار اسلام میں بھی رہے جامعہ حنفیہ کے نائب مہتمم قاری محمد عمر فاروق سے فتنہ قادیانیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورانہوں نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔بعدازاں جہلم کے تبلیغی مرکز میں حاضری ہوئی۔جہاں مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالوحید سے ملاقات ہوئی۔ مغرب کے بعد مفتی اسد معاویہ نے ختم نبوت تربیتی نشست کا اہتمام کیا ۔کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ڈاکٹر محمدآصف نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جو علامات اور نشانیاں بیان فرمائی ہیں۔ مرزا غلام احمد قادیانی اُن میں سے کسی بھی ایک نشانی پر پورا نہیں اترتا ۔اس نے مہدی اور مسیح بننے کے لیے ہر نشانی کی تاویل کی۔ مثلاً حضرت مہدی کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ خاندان بنوہاشم میں سے ہو گا ۔جبکہ مرزاقادیانی نے خوداپنی قوم مغل برلاس لکھی ہے لیکن اس کے باوجودوہ تلبیس کرتے ہوئے ایک جگہ لکھتاہے کہ ہماری کچھ نانیاں، دادیاں خاندانِ سادات میں سے تھیں۔ اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کی ایک نشانی یہ ہے کہ جب آپ کا نزول ہوگا توآپ دو زرد چادریں لپیٹے ہوئے ہوں گے، مرزاقادیانی نے اس کی تاویل یہ کی کہ دو چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں ۔ایک اوپر کے دھڑ میں: مراق ۔ مالیخولیا ۔ دوران سر۔ دوسری نچلے دھڑ: میں کثرت پیشاب کہ دن میں سو سو دفعہ پیشاب آتا ہے ۔یہ مرزاقادیانی کے کذاب ہونے کی واضح دلیل ہے۔ دریں اثناء مرکز احرار مدرسہ محمودیہ معموریہ میں جماعت کامشاورتی اجلاس بھی منعقدہوا۔ ڈاکٹر محمد آصف 5 روزہ تبلیغی دورہ مکمل کر کے رات 11 بجے کھاریاں سے لاہور کی طرف روانہ ہو گئے۔یہ دورۂ ختم نبوت راقم کی نگرانی میں جبکہ مولانا احسان اﷲ اشرفی، مولانا الیاس احمد، مولانا مدثر سرگانی، مولانا غلام شبیر ،مولانا محمد حسن، قاری شریف الدین، حافظ عطاء المحسن ،حامد نادر ،حافظ سکندر ،حافظ وسیم اﷲ، حافظ معوذ، قاری محمداشفاق، حافظ خاور عباس، کاظم اشرف ،کاشف محمود ،محمدمعاذبٹ،اور سیدشعیب شاہ صاحب کے تعاون اور رہنمائی سے مکمل ہوا ۔جبکہ میڈیا کی ذمہ داری حافظ محمد سفیان نے ادا کی ۔
مولانا محمدسالم قاسمی مہتمم دارالعلوم دیوبندکے انتقال پر تعزیت
لاہور (18اپریل) دارالعلوم دیوبند(وقف)کے مہتمم مولانا سالم قاسمی کی وفات پرمجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار ،حاجی محمد لطیف ،قاری محمد قاسم بلوچ ، ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر، حاجی محمد ارشد، حافظ ضیاء الرحمن، ڈاکٹر محمد آصف ،حافظ محمد عثمان ،قاضی حارث علی ،قاری محمد صفوان یوسف ،رانا حبیب اﷲ اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ مولانا سالم قاسمی کی وفات سے بہت بڑا خلاپیداہوگیاہے، جوکبھی پُرنہیں ہوسکتا۔ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیداہوتی ہیں،دین اسلام اور امت مسلمہ کیلئے ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ مولانا نے ساری زندگی دین پڑھنے اور پڑھانے میں گزار دی ۔لاکھوں شاگرد ان کا صدقہ جاریہ ہیں
جرمن قونصلیٹ کے چناب نگر کے دورہ کا انکشاف:ڈاکٹرعمرفاروق
لاہور(19اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے انکشاف کیا ہے کہ چندروزقبل جرمنی کے کونسلر آف پریس اینڈ کلچر نے ربوہ میں قادیانی مراکز اور قادیانی ہسپتالوں کو دورہ کیاہے ،اور قادیانی کمیونٹی کے بعض رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں ،جن میں یورپی یونین کے ایجنڈے کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر وطن عزیز پاکستان کے خلاف گفتگو بھی ہوئی ہے ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹام بریک نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کے سیکرٹری سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانی کمیونٹی سے بڑا ظلم ہورہا ہے ،جس پر پاکستانی ہائی کمشنر نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو جواباً کہا کہ آپ کی اطلاعات غلط ہیں ،اس پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ نہیں ،آپ لاعلم ہیں ،ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز بیرونی فنڈز ،غیر ملکی اَسائلم اور غیر ملکی ایجنڈے کے لئے قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز زیادہ سرگرم ہیں ،اگر ان کا سدباب نہ کیا گیا تو ملک کے نظریاتی تشخص اور قومی اقدار کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
ووٹ بے حرمتی کے گلہ مند ہی خود اُس کے ذمہ دار ہیں :کفیل بخاری
لاہور(19اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے خیبرپختونخواہ اورآزادکشمیر کے دس روزہ تبلیغی دورے پرروانگی سے قبل مرکزی دفتر احراراَیونیو،نیومسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی رہنماؤں سے ایک اہم میٹنگ کی ۔جس میں ضلع لاہورکے احراروَرکرز کنونشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔اس مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام پرامن آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،ریاستی ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام نافذکردیں توملک میں مکمل امن قائم ہوجائے گا،کرپشن اور ناانصافی کا شورمچانے والے خود بھی اس میں ملوث ہیں ۔سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کا انکارکرنے والے آج اپنے ہی ارکان اسمبلی کوپارٹی سے نکالنے کا اعلان کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی کے دعویدار نظام کی نہیں شخصی جنگ کررہے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ نوازشریف اور ان کی جماعت ن لیگ کوختم نبوت سے غداری اور قادیانیوں کی سرپرستی کی سزاملی ہے ۔نوا زشریف نے لبرل ازم کا نعرہ لگا کر قیام پاکستان کے مقاصد اورآئین سے انحراف کیا ہے ۔قوم آئندہ انتخابات میں قائدا ور اقبال کے وژن کے خلاف بیانیے کو مسترد کردے گی ۔انہوں نے کہاکہ نواز،زرداری اور عمران ایک ہی نظام کے پرزے ہیں ۔جب تک نظام درست نہیں کیاجاتا،حالات ایسے ہی رہیں گے ۔سترسال سے ووٹ کی بے حرمتی کا گلہ کرنے والے خود اس کے ذمہ دار ہیں ،حکومت واقتدار اُنہی کے پاس رہا ہے ۔ووٹرکوعزت دیں توووٹ کی عزت بھی بحال ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے تصادم نے عوام میں انہیں بے توقیر کردیاہے ۔آئین کی بالادستی اورملک کے نظریہ وسلامتی کے تحفظ پر اتفاق سے عوام میں اداروں کی عزت اوراعتماد بحال ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام اپنی پرامن دینی وسیاسی جدوجہد کے ذریعے قوم میں اسلامیت اورپاکستانیت کاشعور بیدارکرتی رہے گی ۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،مرکزی ناظم تبلیغ ڈاکٹر محمد آصف ،قاری محمد قاسم اور ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق قمر نے بھی شرکت وخطاب کیا۔
عدالتیں انصاف کو نچلی سطح تک برقراررکھنے کا اہتمام کریں
راولپنڈی(20؍اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح اور مقدمات کی سماعت کاحق اوپرسے نیچے تک پوری طرح استعمال کرے توہی شفافیت نظرآئے گی ،لیکن جانبداری یاعدم غیر جانبداری کی بومحسوس نہ ہوتو بہت خوش آئند ہے اورپھر ان فیصلوں سے کسی کوزیادہ پریشانی بھی نہ ہوگی ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں تازہ سیاسی وعدالتی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح عدالت عظمیٰ اپنامثبت کردار اداکررہی ہے اگراس میں تسلسل رہے اور اپر کورٹس سے لوئر کورٹس تک یکسانیت آجائے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی اورملک سیاستدانوں کی اجارہ داری سے باہر نکل آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کا میرٹ اپناتیار کردہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کوئی نئی بات نہیں،بس اس دفعہ شورزیادہ اٹھاہے اورچوربھی چورکوچورہی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ فروخت کرناجرم ہے توخریدنا بھی جرم ہے۔ دونوں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ کہنے والے کہ ووٹ اور رائے عامہ کا احترام کیاجائے۔ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ ووٹرزکا احترام کرنا بھی سیکھیں اور الیکشن جیتنے کے بعد دین دشمنی ،قادیانیت نوازی اورمنکرین ختم نبوت کونوازنے کی پالیسیاں نہ اپنایا کریں۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ 26اپریل 1984ء کو صدر محمدضیاء الحق مرحوم نے امتناع قادیانیت ایکٹ جاری کیاتھا۔جس کے تحت لاہوری وقادیانی اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے ، اس تاریخی دن کی مناسبت سے 26اپریل 2018ء جمعرات کوملک بھر میں’’ یوم امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘منایاجائے گا،جبکہ27اپریل جمعۃ المبارک بعد نمازعصر مرکزی دفتر ،احرار ایوینولاہور میں یوم امتناع قادیانیت ایکٹ کے سلسلہ میں ورکرکنونشن ہوگا،جس میں سیدمحمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالدچیمہ اوردیگر رہنماخطاب کریں گے ،انہوں نے یہ بھی بتایاکہ 9مارچ کو ایوان اقبال میں ہونے والی امیرشریعت کانفرنس کے منتظمین کے اعزازمیں اسی روز بعد نمازمغرب ضیافت کا اہتمام کیاگیاہے جس میں ضلع لاہور کے کارکن شریک ہوں گے ۔
تحریک لبیک کے مطالبات درست،لیکن طریقہ کارنامناسب ہے
ملتان(22اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ختم نبوت کے حوالے سے مطالبات بربنائے دیانت صحیح ہیں لیکن طریقہ کاراُن کا اپنانہیں بلکہ کسی اورکا محسوس ہوتاہے ،تحریک ختم نبوت نہ توسبوتاژ ہوسکی ہے اورنہ ہائی جیک ہوسکتی ہے ۔راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کسی کے حوالے کی گئی ہے،مگر پبلک نہیں کی گئی ۔وہ گزشتہ روز حاصل پور میں شعلی غربی کے مقام پرمجلس احراراسلام کے قدیم کارکن قاری محمد مشتاق کی صاحبزادی کا نکاح پڑھانے کے بعد حاصل پور میں مجلس احراراسلام کے مقامی رہنمارانا محمد نعیم ناصر کی رہائش گاہ پراحرار کارکنوں،علماء کرام سے میٹنگ میں اظہارخیال کررہے تھے ،اس موقع پر حاجی محمد اشرف تائب ،حافظ محمد ہارون ،مہر محمدمشتاق،حافظ محمد اسماعیل ،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ ،مولانامحمدمعاویہ ،محمد نعیم ،صوفی عبدالشکور ، محمد نعیم باجوہ ، نویدالاسلام اوردیگرحضرات موجودتھے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ نوازشریف کو دین دشمنی ،قادیانیت نوازی اور ختم نبوت کے حوالے سے قوانین کوچھیڑنے کی وجہ سے سزاملی ہے ،حکمرانوں،سیاستدانوں اورمیڈیا کے ان اینکر زکو بھی عبرت حاصل کرنی چاہئے جویہ کہتے پھررہے ہیں کہ قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قرارتودے دیاگیاہے، اب اورکیاکرنا ہے ؟اس پرانہوں نے کہاکہ یہ لوگ یہ بتائیں کہ آئین اورقانون میں باغی کی کیا سزاہوسکتی ہے کیونکہ قادیانی گروہ نے آج تک 1974ء کی قرارداد اقلیت اور قوانین کوسرے سے تسلیم ہی نہیں کیااگر قادیانی اعلانیہ آئین اورریاست کے باغی ہیں اوریقینا ہیں توپھر بتایاجائے کہ باغی کی کیاسزاہواکرتی ہے ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ کارپردازانِ حکومت ہمیں بتائیں کہ ربوہ میں حکومتی رٹ کہاں ہے ؟اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں نیشنل سنٹرفارفزکس کواُس ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کیوں کیاگیاکہ جس نے بھٹومرحوم کی دعوت پرپاکستان میں ایک سائنس کا نفرنس میں یہ کہہ کر شرکت سے انکار کردیاتھاکہ ’’میں ایسے لعنتی ملک پر قدم نہیں رکھناچاہتا جہاں کی قومی اسمبلی نے احمدیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاہو۔‘‘اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر کیوں عمل درآمد نہیں ہوا ،سول اور فوج کے اہم عہدوں پرقادیانی کیوں موجود ہیں۔ہرسال ہزاروں کی تعداد میں قادیانیوں کوبھارتی ویزاکے لیے حکومت سہولتیں کیوں میسرکرتی ہے ۔ربوہ کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو نہ دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہاکہ یہ مذکورہ تمام باتیں اور مطالبات موجودہ تحریک ختم نبوت کی بنیاد ہیں اورمتحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان ان مطالبات کو لے کر پرامن طورپر آگے بڑھ رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم تحریک ختم نبوت کو اقتدار کے لیے بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کے کل بھی خلاف تھے، آج بھی خلاف ہیں ،ہم قانون کی عمل داری اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اس کو تر جیح دیتے ہیں اورآئندہ بھی ہماری پالیسی کی بنیادیہ ہی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیاکہ 26اپریل جمعرات کو ملک بھر میں یوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایاجائے گا۔بعدازاں مجلس احراراسلام بورے والا کے سیکرٹری جنرل محمدنوید طاہر نے بورے والے کے ایک مقامی ہوٹل میں عبداللطیف خالدچیمہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ جس میں رانا عابد رشید، مولانا محمد اشفاق غزالی، مولانا محمد سرفراز اور عبدالشکور احرا رنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے شرکاء تقریب کو تحریک ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر یہ طے پایا کہ رمضان المبارک کے بعد بورے والا میں علاقائی ارکانِ احرار، ختم نبوت کا تربیتی کنونشن ہوگا ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قادیانی ریشہ دوانیوں پر گہری نظررکھیں اور درپیش صورت حال سے مرکزی دفتر آگاہ کرنے کا اہتما م کریں
ابن امیرشریعت مولانا سیّدعطاء المومن بخاری انتقال کرگئے
ملتان(23اپریل )ابن امیر شریعت قائد احرار حضرت مولانا سید عطاء المومن بخاری آج شب تقریباً1 بجے کارڈیالوجی سنٹر ملتان میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ حضرت کا نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں انکے بیٹے سید عطاء اﷲ شاہ ثالث نے پڑھایا۔ جنازے میں علماء، طلباء، احرار کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شاہ جی کو اپنے والد گرامی امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے قدموں میں احاطۂ بنی ہاشم جلال باقری قبرستان میں انکے بیٹے سید عطاء اﷲ شاہ ثالث اور سید صبیح الحسن ہمدانی سپر د خاک کیا۔ مرحوم نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت اور ختم نبوت کے تحفظ کے عظیم مشن پر گزاری۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر قاسم العلوم ملتان اور جامعہ خیر المدارس ملتان میں حاصل کی بعد ازاں حضرت امیر شریعت انہیں جامعہ عربیہ سعدیہ خانقاہ سراجیہ حضرت مولانا عبد اﷲ صاحب کی خدمت میں چھوڑ آئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا کچھ عرصہ جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں بھی گزارا۔ حضرت شاہ جی نے بھرپور تبلیغی وسیاسی زندگی گزاری اور ہر دور میں فرق باطلہ اور جدید فتنوں کے خلاف آواز حق بلند کی۔ انہوں نے 1984، 1974کی تحاریک ختم نبوت سمیت 1977 کی قومی اتحاد کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور تمام مذہبی قوتوں کو متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کئی مرتبہ سعی کی اور ان کی آخری کوشش 2014 کا ’’مجلس علماء اسلام‘‘ کے نام سے تشکیل پانے والا اتحاد تھا۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائیں آمین
سید عطاء المومن بخاری ؒ کے مشن کا جاری رکھا جائے گا:مجلس احرار
ملتان (24؍اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماء ابن ِ امیرشریعت مولاناسید عطاء المؤمن بخاری ؒ کے انتقال پُر ملال پر مجلس احراراسلام اور تحریکِ تحفظ ختم نبوت کا ایک اعلیٰ سطحی تعزیتی اجلا س مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیرابنِ امیر شریعت مولانا سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ کی زیر صدارت داربنی ہاشم،ملتان میں منعقد ہوا۔جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق، صوفی نذیر احمد، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حضرت سیدعطاء المؤمن بخاری ؒ کی اسلام،وطن عزیز ،اتحاد امت اورمجلس احراراسلام کے لیے دیرینہ خدمات جلیلہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ 27؍اپریل جمعۃ المبارک کو مراکزِ احرار و ختم نبوت میں اجتماعات ِ جمعۃالمبارک کے موقع پر سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گااور اجتماعی ایصال ِ ثواب اور تعزیتی مجالس ہوں گی۔ جن میں سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کی زندگی کے مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی جائے گی ، قائداحرار سید عطاء المہیمن بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ اور سید محمد کفیل بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کے بے خوف کردار کے تسلسل کو آگے بڑھایاجائے گا اور مجلس احراراسلام ‘اتحاد ِ امت کی کوششوں کو پوری طرح جاری رکھے گی ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ27 ؍اپریل2018ء جمعۃ المبارک کو بعدنمازِ مغرب مرکزی دفتر احرار،احرار اَیونیو لاہور میں مولاناسید عطاء المؤمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔جس میں تمام مکاتیب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت و خطاب کریں گے علاوہ ازیں بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی، مولانا فضل الرحمن درخواستی، پیر حافظ ناصر الدین خان خاکوانی، مفتی عطاء الرحمن قریشی، جناب عبدالغفار اور کی دیگر دینی و سیاسی رہنماؤں اور ممتاز شخصیات کا دارِ بنی ہاشم میں تعزیت کے لیے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف رہنماؤں نے سید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اﷲ شاہ ثالث، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر متوسلین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاءِ مغفرت کی اور سید عطاء المؤمن بخاری کی زندگی اور کارناموں کا تذکرہ ہوتا رہا ۔جمعیت علماءِ اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور کئی دیگر رہنماؤں نے سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ سے فون پر تعزیت کی اور کہا کہ سید عطاء المؤمن بخاریؒ نے جس خود داری کے ساتھ زندگی گزاری، وہ نسلِ نو کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ دریں اثنا مجلس احرارِ اسلام، تحریک تحفظ ختمِ نبوت، جمعیت علماءِ اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت، متحدہ ختمِ نبوّت رابطہ کمیٹی پاکستان سمیت تمام مکاتبِ فکر کے مختلف سرکردہ رہنماؤں اور دُور دراز سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہا۔ اس موقع پر تعزیت کرنے والے کئی کارکن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکتے تو آبدیدہ ہو جاتے۔ ملک کے مختلف حصوں سے سید عطاء المؤمن بخاریؒ کی بلندیٔ درجات کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ حضرت سید عطاء المؤمن بخاریؒ نے اپنی پوری عمر دینِ اسلام کی سربلندی، عقیدۂ ختم نبوّت کے تحفظ اور اسلام کی نشأۃِ ثانیہ کے لیے وقف کر رکھی تھی، ان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے ’’امریکہ مردہ باد‘‘ کانفرنس مجلس احرارِ اسلام کے زیر اہتمام سید عطاء المؤمن بخاریؒ کی میزبانی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوئی۔ جس سے امریکی استعماری قوتوں کے خلاف لوگوں کو کام کرنے کا حوصلہ ملا، وہ زندگی بھر امریکہ مخالف قوتو ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے کوشاں رہے۔
مجلس احراراسلام کے زیراہتمام ’’یومِ امتناعِ قادیانیت ایکٹ ‘‘منایا گیا
لاہور(26اپریل)34سال قبل صدرمحمد ضیاء الحق مرحوم کے دور اقتدار میں جاری ہونے والے ’’امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘کے حوالے سے (26اپریل جمعرات) کو ملک بھرمیں یوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایاگیا،مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ ،نائب اُمراء پروفیسر خالدشبیر احمد اورسیدمحمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،قاری محمدیوسف احرار ،ڈاکٹر محمد عمرفاروق ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،محمدشفیع الرحمن احرار ،مولانا تنویرالحسن نقوی ودیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پراپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ بھٹومرحوم کے دوراقتدار میں1974ء کی قومی اسمبلی نے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کومتفقہ طورپرغیرمسلم اقلیت قراردیاتھالیکن قادیانی اس کے باوجود اسلامی شعائر اوراسلامی علامات کھلے عام بے دریغ استعمال کرتے تھے۔ تب کُل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت نے حضرت مولاناخواجہ خان محمد رحمہ اﷲ کی قیادت میں تحریک چلائی اورصدرمحمد ضیاء الحق مرحوم نے ایک آرڈی نینس کے ذریعے قادیانیوں کو کلمہ طیبہ اوراسلامی شعائر استعمال کرنے سے قانوناًروک دیا،قائداحرارسیدعطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ یہ دونوں قوانین توموجود ہیں لیکن ان پرعمل درآمد کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ جس کی وجہ سے چناب نگر سمیت ملک بھر میں بسااوقات کشیدگی پیداہوتی رہتی ہے ۔ عبداللطیف خالدچیمہ جومتحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر بھی ہیں نے کہاہے کہ امتناع قادیانیت ایکٹ جیسے قوانین کے ہوتے ہوئے ان پرعمل درآمد نہ ہوناسرکاری انتظامیہ کی طرف سے قادیانیوں کو ڈھیل دینے کے مترادف ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف جگہوں پرقادیانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورپھر ڈھنڈوراپیٹا جاتاہے کہ قادیانیوں پر ظلم ہورہاہے ۔سید محمد کفیل بخاری نے ملتان سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ غیرملکی این جی اوز اور قادیانیوں کو مختلف بڑی طاقتیں فنڈزمہیاکرکے اپنے ایجنڈے کی راہ پر لگائے ہوئے ہیں جوملکی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالدچیمہ نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی ’’اہمیت ِامتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس‘‘میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اورکانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دستور کی اسلامی دفعات اورتحفظ ختم نبوت کے لیے کی گئی قانون سازی کوختم کرنے کی کوشش کرنے والے اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں۔ہم وطن عزیز کی اسلامی شناخت کوکسی قیمت پر ختم نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت آئین اورقانون کے دائرے میں جاری ہے اورجاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں چندروزقبل انتقال کرجانے والے احراررہنما ابن امیرشریعت حضرت سید عطاء المومن بخاریؒ کی دینی وملی اور قومی وسیاسی بالخصوص تخفظ ختم نبوت کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش گیا۔
سید عطاء المومن بخاریؒ تعزیتی ریفرنس‘ مقررین کا خراج تحسین
لاہور(27؍اپریل)حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری مرحوم کے فرزند اور مجلس احراراسلام کے رہنما حضرت سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس ،تربیت یافتۂ فرزندانِ امیرشریعت ،عبد اللطیف خالدچیمہ (سیکرٹری جنرل مجلس احراراسلام پاکستان )کی زیرصدارت مرکزی دفتر احرار، احرار ایونیو،نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا ،جس میں شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم ،حافظ عاکف سعید ،ڈاکٹرفرید احمد پراچہ ،مولاناعبدالرؤف فاروقی، مولانا محمد امجد خان ،قاری علیم الدین شاکر ، قاری جمیل الرحمن اختر،حافظ میاں محمد نعمان ،قاری محمد رفیق وجھوی ،مولاناالطاف الرحمن گوندل ،مولانامجیب الرحمن انقلابی ، پروفیسرسعیدعاطف،مولانااحمدشاہ کاظمی ،سید اسرار بخاری، ڈاکٹر شاہدمحمود کاشمیری ،چودھری ظفراقبال ایڈووکیٹ ،مولانا حافظ سعیداحمد نقشبندی، حافظ نصیر احمداحرار ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر محمد آصف ،قاری محمد قاسم ،محمد قاسم چیمہ ،مولانا محمداشرف گجر اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سید عطاء المومن بخاری کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا اجتماعی صدمہ قراردیا اورکہاکہ شاہ جی نے ساری عمر دین حق کی سربلندی ،استعاری قوتوں کی بیخ کنی ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اورکلمۂ حق کہتے ہوئے گزاری ،نامساعد حالات میں بھی ان کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے ،وہ حکمرانوں کے غرور وتکبر کوکبھی خاطر میں نہ لائے اورہمیشہ اتحاد امت کے لیے سرگرداں رہے ،ان کی حسین یادیں ہمیں عمربھر ستاتی رہیں گی ،مقررین نے کہاکہ ہم قافلہ ٔ احرار کی پشت پرکھڑے ہیں اورعالمی استعمارکاراستہ روکیں گے ،مختلف رہنماؤں نے کہا کہ قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت سمیت آئین کی اسلامی دفعات کو چھیڑنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،یہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،ان مسائل پر حکمران اور سیاستدان قوم کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ نااہلیت اور بڑھتی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ اپنی ذات اور اپنے خاندان پر تنقید برداشت نہ کرنے والے حکمران اور سیاستدان توہین رسالت کے مرتکبین کے لئے سہولتیں اور راہیں نکال رہے ہیں ،ہم کہتے کہ وہ اس قسم کے خیالات دل سے ہی نکال دیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ احرار سید عطاء المومن بخاری کے فکرونظر اور جرأت واستقامت کی آئینہ دار ہے ،ہم ان کے مشن کے وارث ہیں اور مفادات کی سیاست کے دشمن !انہوں نے کہا کہ سید عطاء المومن بخاری نے سیاسی ،معاشرتی اور معاشی حالات کی عدم موافقت کے باوجود کبھی حالات سے سمجھوتہ نہیں کیا چاہے ان کو جیل کی کال کوٹھڑی میں جاناپڑا ۔شاہ جی نے پرویز مشرف کے دور میں بھی بڑی استقامت کے ساتھ جیل کاٹی مگر اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی تحریکوں میں سید عطاء المومن بخاری نے کلیدی کردار ادا کیا اور ’’امریکہ مردہ با د ‘‘کانفرنسوں کا آغاز سید عطاء المومن بخاری نے ہی کیا۔ جس کے بعد یہ سلسلہ چلتا رہا ۔قبل ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے قاری محمد یوسف احرار کی صدارت میں جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ(ریس کورس ٹاؤن )میں نمازجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت امتناع قادیانیت جیسے قوانین اورقانون توہین رسالت پرعمل نہیں کرارہی۔ جس سے کئی مقامات پرمسائل کھڑے ہوئے ہیں،جبکہ دین دشمن فتنوں اورقادیانیوں کوکھلی چھٹی دی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاری نے قدیم وجدید فتنوں کیخلاف فکری ونظریاتی طورپرنوجوان نسل کو آگاہی دی اوراپنے عظیم باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ،برطانوی سامراج کی باقیات کیخلاف عمربھر نبردآزمارہے ،انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاری کا اسلوب ،طریقہ اور مشن ہرحال میں جاری رہے گا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں اجتماعات جمعۃ المبارک کے موقع پر سید عطا ء المومن بخاری کے جرأت واستقامت سے لبریز مجاہدانہ کردارکو بے حد سراہا گیا ،کراچی ،حیدر آباد، سکھر ،صادق آباد ،رحیم یار خان،خان پور،ظاہر پیر ،بہاولپور،ملتان ،کبیر والا ،خانیوال،میاں چنوں،چیچہ وطنی ،بورے والا ،کمالیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ،چناب نگر،چنیوٹ،راولپنڈی ،اسلام آبا،تلہ گنگ ،چکڑالہ، پشاور، ایبٹ آباد،گوجرانوالہ،گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی سید عطاء المومن بخاری کے لئے اجتماعی ایصال ثواب اور دعا کرائی گئی ،مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے اتحادِ امت کیلئے شاہ صاحب کے کردار کو بے حد سراہا اور کہا کہ شاہ صاحب نے اپنے عظیم باپ کے کردار کو زندہ کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب کی رُوح ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم۔ فرقہ واریت اور طبقہ واریت ترک کرکے توحید وختم نبوت اور اُسوہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہ کی قدر مشترک پر اکٹھے ہوجائیں اور باہمی اختلافات کو بھلا کر وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط بنانے والے بن جائیں ۔
سیدعطاء المومن بخاریؒ اتحادِ اُمت کے داعی تھے: کفیل بخاری
ملتان (27؍اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے دار بنی ہاشم میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید عطاء المومن بخاری رحمۃا ﷲ علیہ جرأت واستقامت کی مثال اور اتحادِ امت کے داعی تھے۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دفاع صحابہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے زبردست جدوجہد کی۔ قید وبند کی صعوبتیں بھی انہیں ان کے مشن سے نہ ہٹا سکیں۔ انہوں نے پورے وقار اور خلوص کے ساتھ جدوجہد کی۔ اتحاد امت اور نفاذ اسلام کی پر امن جدوجہد ان کا مشن تھا۔ مجلس احرار اسلام ان کے مشن کو جاری رکھے گی اور جدوجہد کی آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء المؤمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ ایک عظیم مفکر، عالم دین اور قومی رہنما تھے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوگا۔ وہ اپنی مثال آپ ایک عہد اور تاریخ تھے۔ ان کی جدوجہد کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
سید عطاء المومن کی وفات دینی اور علمی حلقوں کا بہت بڑا نقصان ہے،دینی تعلیمات کے فروغ امت کے اتحاد کیلئے زندگی وقف کئے رکھی،ْعرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین25 اپریل 2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف عالم دین اور سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے فرزندسیدعطاء المومن شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اسے دینی اور علمی حلقوں کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن نے اپنے عظیم والد کی میراث کا تحفظ کرتے ہوئے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد کے لئے وقف کئے رکھی۔ختم نبوت کی تحریکوں میں ہمیشہ سرگرم رہے اور اسلام کے خلاف تہذیبی خلفشار کا انتہائی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ سید عطاء المومن کے صاحبزادے سید عطاء اﷲ شاہ بخاری (ثالث) اپنے والد اور دادا کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، مولانا محمد اکبر (جامعہ قاسم العلوم ملتان)، مولانا اسد محمود بن مولانا فضل الرحمن 4 مئی 2018 دار بنی ہاشم ملتان میں مولانا سید عطاء المومن بخاری کی تعزیت کے لیے تشریف لائے اور سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء اﷲ شاہ ثالث اور سید عطاء المنان بخاری سے تعزیت کا اظہار کیااور حضرت شاہ جی رحمہ اﷲ کی خدمات کو سراہا۔
(5 ؍ مئی2018 ء)حضرت مولانا خلیل احمد مدظلہٗ (خانقاہ سراجیہ کندیاں) صبح دار بنی ہاشم ملتان تعزیت کے لیے تشریف لائے اور قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء اﷲ شاہ ثالث اور سید عطاء المنان بخاری سے اظہار تعزیت کیا اور شاہ جی کے خانقاہ شریف کے دور کے واقعات کا تذکرہ کر کے یاد کرتے رہے۔
(5 ؍ مئی2018)گورنر پنجاب جناب محمد رفیق رجوانہ بعد نماز مغرب اور مشیر وزیر اعظم جناب عرفان صدیقی، جناب خالد مسعود خان بعد نماز عشاء حضرت شاہ جی کی تعزیت کے لیے دار بنی ہاشم ملتان تشریف لائے اور سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء اﷲ ثالث، سید عطاء المنان بخاری سے تعزیت کا اظہار کیا اور شاہ کی خدمات جلیلہ کو یاد کرتے رہے ۔
جناب رفیق رجوانہ نے بتایا کہ میں پہلی مرتبہ جب کونسلر کے الیکشن کے لیے کھڑا ہوا تو جناب آغا شورش کاشمیری کے فرزند جناب مشہود شورش کے ساتھ امیر شریعت کے گھر (کوٹلہ تولے خان) گیا اور میرا تو سیاسی کیرئیر اسی خاندان کی دعاؤں اور انہی کی برکت سے شروع ہوا۔

مجلس احرارنے ہیومن رائٹس کمیشن کی سالانہ رپورٹ کو مستردکردیا
لاہور(19اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCOP ) کی سالانہ رپورٹ بابت 2017 ء کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنے کا آسان اور اپنا ہی طریقہ ایجاد کرنے والوں کا دوہرا معیار کسی طور پر بھی ’’غیر جانب داری ‘‘ کا عکاس اور مظہر نہیں ہوسکتا ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مندرجات خصوصاً اقلیتوں کے حوالے سے اِسے یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ،انہوں نے بی بی سی اردو سمیت تمام نشریاتی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے دینی جماعتوں کے موقف کو بھی اپنی نشریات میں جگہ دیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے سوسائٹی کے تمام طبقات کا ایک ہی موقف ہے کہ بغیر قانونی پراسیس کے اور اندرجات کے، مقدمہ کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے اور نہ گناہ گار ،یا بے گناہ افراد کو ماورائے عدالت وقانون لاپتہ کرنے کی کوئی گنجائش ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ کہہ کر کہ ’’ مشرف دور میں چار ہزار پاکستانیوں کو ڈالر لے کر غیر ملکیوں کو حوالے کیا گیا اور مشرف اور شیر پاؤ کے اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز نہیں اٹھائی گئی۔ ‘‘ حقیقت حال واضح کردی ہے ،اب پرویز مشرف کو باحفاظت ملک سے باہر بھجوانے اور واپس نہ بلوانے والی قوتیں جواب دیں کہ یہ کونسے قانون کی بالادستی قائم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کی قدیم جماعتیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی پُر امن جدوجہد کو منظم کرنے کا پورا حق رکھتی ہیں ،اور ہم اس حق کو استعمال بھی کررہے ہیں ، نا مساعد حالات اور منفی پروپگنڈے کے باوجود تحریک ختم نبوت ملکی وبین الاقوامی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے ،جن قوتوں نے قادیانیوں کو شیلٹر دیا ،اُن کی اسلام اور وطن دشمنی میں ہمیں توکو ئی شک نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک ختم نبوت نہ ہائی جیک ہوسکتی ہے اور نہ سبوتاژ ۔انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے ، اس سے اس مقدس کاز اور مشن پر حرف آئے گا،جو ہمیں کسی طور بھی گوارا نہیں ۔