قاری محمد اکرام (خطیب جامع مسجد الازہر، سیالکوٹ)
رہے لاکھوں برس ساقی تیرا آباد میخانہ
کہ بخشا تونے رِندوں کو جنونِ ہوش مندانہ
شہِ احرار یہ تیرے خُمِستاں کی کرامت ہے
کہ دیکھا مجنوؤں نے روئے لیلیٰ بے حجابانہ
امیرِ کارواں بے فکر ہو جا کہ قیامت تک
طبیعت تیرے میخواروں کی بھی ہے بے نیازانہ
تیری صورت تیری عادت تیری ہیئت تیری دانش
کریمانہ شفیقانہ فقیرانہ فقیہانہ
تیری محفل میں پائی ہے وہ دولت جو نہیں ملتی
پڑھے بیشک عمر بھر ہی کوئی سارا کتب خانہ