تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چیئرمین پیمرا کے نام کھلا خط

بسم اﷲ الرحمن الرحیم
بخدمت جناب چیرمین ’’پیمرا‘‘ اسلام آباد

جناب عالی! اسلام علیکم !
گزارش ہے کہ ۱۱؍ جون 2016، 5؍ رمضان المبارک 1437 بروز ہفتہ، ’’آج ‘‘ ٹی وی چینل کی شام کی نشریات میں حمزہ علی عباسی کی میزبانی میں ’’رمضان ہمارا ایمان‘‘ پروگرام میں اینکر پرسن نے اُمت کے چودہ سوسالہ متفقہ عقیدۂ ختم نبوت میں تشکیک پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی اور 1974ء میں قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے فیصلے کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ’’ریاست‘‘ کا یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو غیر مسلم ڈکلیئر کرے۔
جناب والا! قادیانی اسلاماً اور قانوناً غیر مسلم اقلیت ہیں لیکن قادیانی اس فیصلے کو نہ صرف تسلیم نہیں کرتے بلکہ اس آئینی ودستوری فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلا رہے ہیں۔ قادیانی اپنے آپ کو مسلمان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ 1973ء کے آئین میں درج اپنی متعینہ حیثیت تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ ایسے میں ایک ٹی وی چینل پر اس قسم کی گمراہ کن گفتگو معاشرے میں انارکی پھیلانے کی شعوری کوشش ہے۔ اندریں حالات آں جناب سے درخواست ہے کہ ’’آج‘‘ ٹی وی چینل اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
والسلام
عبد اللطیف خالد چیمہ
کنوینر متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان
پیمرا ہیڈ کوارٹرز سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان
ماؤ ایریا، 8/1 G-، اسلام آباد 69؍ سی، نیو مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ لاہور
0300-6939453
13-06-2016

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.