محمد سلمان قریشی
نبیؐ کی صحبت سے سب صحابہ ؓ ہی دیں کے سلطان ہوگئے ہیں
رضائے رب کی سند ہی اُن کی رسول ؐ و قرآن ہوگئے ہیں
خدا نے قرآن میں کہا ہے فقط ہدایت ملے گی اُن کو
نبی کے ا صحاب ؓ جیسے لوگو! جو اہل ِایمان ہوگئے ہیں
مہِ نبوتؐ کے گِرد ہالہ جو بن کے تارے چمک رہے ہیں
وہ جانب ِ خُلد جائیں گے رب کے اُن سے پیما ن ہو گئے ہیں
نبی ؐ کی ازواج ہی تو مائیں ہیں ساری اُمت کے مومنوں کی
حیاتِ جاوید پاگئے ہیں جو ماں پہ قربان ہو گئے ہیں
چلی ابوبکرؓ سے خلافت خلیفہ ثانی عمرؓ بنے ہیں
علیؓ کی بیعت سے جانشین پھر عمرؓ کے عثمان ؓ ہو گئے ہیں
چلا خلافت کا سلسلہ جو رُکا نہیں وہ کبھی علی ؓ پر
خلیفہ بن کر معاویہ ؓ بھی اُسی کے شایان ہو گئے ہیں
مشیرِ صدیقؓ تھے عمر ؓ گر تو مرتضیٰؓ بھی تھے ساتھ اُن کے
غنی ؓ بھی شامل ہیں اِ ن میں چاروں خُدا کا احسان ہو گئے ہیں
علی ؓ ہوں یا ہوں ابو اُمامہؓ نبیؐ کے داماد ہیں یہ دونوں
یہی ہے نسبت د و نُور والے ہی ابنِ عفان ؓ ہو گئے ہیں
بنو اُمیہ اگر بُرے ہیں تو بات پھر یہ ذ ر ا بتا تو
نبی ؐ کے داماد و ہ بھی دہرے کیوں ابن ِ عفان ؓ ہو گئے ہیں
بنو اُمیہ بنا ہے سسرال آقا کی تین بیٹیوں کا
سسر بھی اک آپ کے جو اُموی وہ ابُوسفیان ہوگئے ہیں
معاویہ ؓ کی ہی شان میں جو نبی ؐکا فرمان سُن رہے ہیں
اگر نہیں دِل میں کُفر اُ ن کے تو کیوں پریشان ہو گئے ہیں
جو بعد فتح ِ مبیں کے اخلاص سے ہوئے دین میں ہیں داخل
ہے نعمت ِ آخرت یقینی یہاں بھی ذیشان ہوگئے ہیں
مُحب ہیں جو بھی نبی ؐ کے وہ متبع صحابہ ؓ کے ہیں یقینا
جو دِل میں ر کھتے ہیں بُغض اُن کا وہ دیکھو شیطان ہوگئے ہیں