تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

مسافران آخرت
ا
حضرت مولانا احمد خان رحمۃ اﷲ علیہ (خانقاہ سراجیہ) کے پڑپوتے، معروف افسانہ نگار جناب حامد سراج صاحب رحمۃ اﷲ علیہ 13 نومبر کو انتقال کرگئے۔ مرحوم عرصہ دراز سے مختلف عوارض میں مبتلا تھے لیکن اﷲ تعالیٰ کی دی ہوئی ہمت سے بہت ہی صبر کے ساتھ وقت گزارا اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں۔ مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ اور دیگر احباب مجلس خانقاہ سراجیہ گئے اور حضرت مولانا عزیز احمد، حضرت مولانا خلیل احمد دامت برکاتہم اور مرحوم کے فرزندان محمد اسامہ خان اور محمد قدامہ خان سے اظہار تعزیت کیا۔
قاری علی زمان رحمۃ اﷲ علیہ: سید محمد ذوالکفل بخاری شہید رحمہ اﷲ کے اُملج (سعودی عرب) میں میزبان حضرت قاری علی زمان رحمۃ اﷲ علیہ 30 اکتوبر کو مانسہرہ پاکستان میں انتقال کرگئے۔ مرحوم بہت اچھے مجود اور قاری تھے۔ مخصوص حجازی لہجے میں قرآن کریم پڑھا کرتے تھے انہوں نے ایک طویل عرصہ عربوں کو قرآن کریم پڑھایا۔ اﷲ تعالیٰ درجات بلند فرمائیں
چیچہ وطنی جماعت کے نائب امیر حاجی عیش محمد رضوان کے داماد، محمد نوید رضوان (چیچہ وطنی)اور محمد معاویہ رضوان (ملتان) کے بہنوئی محمد اسلم سندھو (اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اوکاڑہ) طویل علالت کے بعد 13؍نومبر، بدھ کو لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ 14؍ نومبر، جمعرات کو چک نمبر (5-53 ایل، گیمبر اوکاڑہ) میں ادا کی گئی، عبد اللطیف خالد چیمہ، قاری محمد قاسم، رانا قمر الاسلام، حافظ محمد سلیم شاہ اورشیخ مظہر نے شرکت کی۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے سینئر رہنما قاری محمد اصغر عثمانی (خطیب وامام مسجد رحیمیہ) طویل علالت کے بعد 17؍ نومبر اتوار کو انتقال کرگئے، نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی، جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے پڑھائی، عبد اللطیف خالد چیمہ اور دیگر رُفقاء کرام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
حضرت حافظ محکم الدین رحمہ اﷲ کے فرزند اور بھائی محمد مغیرہ کے چچا، حافظ محمد اسماعیل کے ماموں، حافظ احسان احمد مرحوم 24نومبر کو شہلی غربی حاصل پور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم، قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کے شاگرد تھے۔ حضرت حافظ محکم الدین رحمہ اﷲ کا حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ اور ان کے خاندان اور مجلس احرار اسلام سے والہانہ عقیدت و محبت کا تعلق تھا اور وہی تعلق اب تک الحمدﷲ ان کے خاندان میں باقی ہے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمایں آمین
لاہور میں ہمارے عزیز مہربان مفتی سید سعد رضوی کے پھوپھی زاد بھائی عرفان احمد صدیقی (سابق ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز) 19؍ نومبر منگل کو انتقال کرگئے۔ دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے سابق طالب علم محمد سعید، محمد ابراہیم، محمد عبد اﷲ کے والد گرامی محمد افضل کھوکھر 21؍ نومبر جمعرات کو انتقال کرگئے دار العلوم ختم نبوت جامع مسجد کے معاون جناب محمد ریاض سہو 11-22 ایل چیچہ وطنی کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں۔ دفتر احرار مرکزیہ لاہور کے کارکن مولانا وقاص حیدر کی پھوپھی صاحبہ 17 اور 18 نومبر کی درمیانی رات (قصبہ واسو،اٹھارہ ہزاری) میں انتقال کرگئیں ٭معروف علم دوست میاں محبوب عالم تھابل کے ماموں عبدالمجید گل اور ان کے بھائی میاں منظور احمد وفات 26 اکتوبر 2019 ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا صاحب کی والدہ صاحبہ وفات 26 اکتوبر 2019 محمد جمشید کے سسر مختار احمد وفات 14 نومبر ملک امیر علی کے والد ملک بشیر احمد وفات 16نومبر مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما جناب میاں محمد اویس صاحب کی پھوپھی صاحبہ، انتقال: 23 نومبر مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولانا فیصل متین سرگانہ کی ممانی صاحبہ، انتقال: 27نومبرحضرت مولانا سیف الرحمن درخواستی رحمہ اﷲ اہلیہ حضرت مولانا منظور احمد آفاقی، انتقال10 نومبر مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے رہنما مولانا فقیر اﷲ رحمانی کے بھانجے رفیق احمد 31 اکتوبر کو انتقال کرگئے مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حافظ محمد اسماعیل کے خالو حاجی غلام رسول مرحوم 26 نومبر کو انتقال کرگئے حاجی عبد الرحمن مرحوم کے بیٹے، حاجی عبد الحلیم کے بھائی، حاجی عبد الحمید جو کہ سعودی عرب میں رہتے تھے کافی عرصہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 21 اکتوبر کو کراچی میں انتقال کرگئے 22اکتوبر کو ان کے آبائی گھر خانواہ رحیم یار خان میں مجلس احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جنازہ پڑھایا اور احرار کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجلس احرار اسلام چناب نگر کے مخلص کارکن خضر حیات نیکو کارہ کی والدہ، انتقال: 24نومبر
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب کئی برس سے قومہ کی حالت میں ہیں
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مجلس احرار اسلام گڑھاموڑ کے بزرگ کارکن حافظ لیاقت شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما مولانا اﷲ بخش احرار علیل ہیں
مجلس احرار رحیم یار خان کے رہنما مولانا فقیر اﷲ رحمانی کی ہمشیر علیل ہیں
محمد یعقوب چوہان (رحیم یار خان ) کے والد علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.